اہم خبریں: راجدھانی کی دو کمپنیوں اور ڈائرکٹروں کے خلاف معاملہ درج

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

05 Jun 2020, 6:28 AM

راجدھانی کی دو کمپنیوں اور ڈائرکٹروں کے خلاف معاملہ درج

مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے یونین بینک کے ساتھ تقریباً 53 کروڑ روپے کی جعل سازی کرنے کے معاملے میں دہلی کی دو کمپنیوں ، ان کے ڈائرکٹروں اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
سی بی آئی ترجمان نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ جانچ ایجنسی نے یونین بینک آف انڈیا کی شکایت پر قرض لینے والی کمپنی میسرز گنّی پرائیویٹ لمیٹیڈ اور اس کے پانچ ڈائرکٹرووں، گارنٹر کمپنی میسرز ایس کے جی ڈوئیرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ان کے دو ڈائرکٹروں، بینک کے دو پینل وکیلوں اور کچھ نامعلوم بینک افسران کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ ان سبھی نے مل کر یونین بینک کی مشرقی پٹیل نگر واقع برانچ کا تقریباً 53 کروڑ روپے کا چونا لگایا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ تفصیلات کا انتظا ہے۔

04 Jun 2020, 10:41 PM

دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر کلرک کورونا انفیکشن سے ہلاک

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے جنرل سکریٹری نسیم احمد نے مطلع کیا ہے کہ جامعہ کے ایک سینئر کلرک ذاکر حسین کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے آج موت واقع ہو گئی۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک خط جامعہ وائس چانسلر، رجسٹرار اور سبھی جے اے ایس اے اراکین کو بھیجا ہے جس میں سبھی جامعہ ملازمین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ گھروں پر ہی رہیں اور بہت ایمرجنسی کام ہونے پر ہی دفتر آئیں۔ اس خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق جامعہ آئندہ 30 جون تک بند رکھا جائے گا۔

اہم خبریں: راجدھانی کی دو کمپنیوں اور ڈائرکٹروں کے خلاف معاملہ درج
04 Jun 2020, 9:20 PM

مرکزی حکومت کے ذریعہ عبادت گاہوں کو کھولنے کے لیے رہنما ہدایات جاری

مرکزی حکومت نے 8 جون سے مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کے دروازے کھولنے کی اجازت پہلے ہی دے دی تھی اور آج مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود نے ان مقامات پر کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ روکنے کے لیے رہنما اصول یعنی ہدایات بھی جاری کر دی۔ ان ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے عبادت گاہوں کا نظام چلے گا۔


04 Jun 2020, 8:09 PM

مہاراشٹر: کورونا انفیکشن کے سبب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 123 اموات

کورونا انفیکشن کی وجہ سے مہاراشٹر کا برا حال ہو رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 123 اموات درج کی گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس درمیان 293 نئے معاملے بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں مہلوکین کی مجموعی تعداد 77793 پہنچ گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 2710 ہو گئی ہے۔

04 Jun 2020, 7:12 PM

آئی این ایکس میڈیا: پی چدمبرم کی ضمانت کو چیلنج دینے والی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ دراصل ان کی ضمانت کو چیلنج دینے والی سی بی آئی کی از سر نو غور کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔


04 Jun 2020, 6:08 PM

تبلیغی جماعت معاملہ: 2200 سے زائد بیرون ملکی شہریوں کی ہندوستان آمد پر 10 سال کی پابندی

تبلیغی جماعت سے متعلق سرگرمیوں میں شامل رہنے کی وجہ سے 2200 سے زائد بیرون ملکی افراد کی ہندوستان آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ خبر حکومتی ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ اس سے پہلے 960 غیر ملکی افراد پر ہندوستانی سفر پر پابندی عائد کیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔