کٹھوعہ ریپ معاملہ: معصوم بچی کو انصاف دلانے کے لئے بچوں نے روزہ رکھا

کٹھوعہ کی آٹھ سالہ معصوم بچی جس کی عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا اس کو انصاف دلانے کی غرض سے آج معصوم بچوں نے مظاہرہ کیا اور روزہ رکھ کر اس کے اور اس کے والدین کے لئے دعا کی۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

ابو ہریرہ

علی گڑھ : ایک جانب جہاں آج 14اپریل کو پورا ملک قانون ساز اور ملک کے پہلے وزیر قانون ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کر رہا ہے وہیں جموں کے کٹھوعہ میں ایک معصوم بچی کو وحشی درندوں نے اپنی ہوس کا شکار بنا کر اس کے ساتھ درندگی کی تمام حدود کو پار کرتے ہوئے اس معصوم کاقتل کردیا معصومہ کو انصاف دلانے کی غرض سے آج معصوم بچوں نے روزہ رکھا اور اس کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ان بچوں نے ہاتھوں میں تختیاں لے کر حکومت سے انصاف دلانے اور درندگی کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

شہر کی گھنی آبادی محلہ جیون گڑھ میں مقیم معروف سماجی کارکن حبیبہ خانم نے بتایا کہ جموں کی 8 سالہ معصومہ کے ساتھ درندگی کی خبر میڈیا میں آنے کے بعدعلاقہ کے بچوں نے ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے مظلومہ کو انصاف دلانے کے لئے ایک محلہ ریلی نکالی اور تمام علاقہ کے افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اپنی نگرانی میں اپنے سامنے رکھیں اور سماجی درندوں سے ہوشیار رہیں بچیوں کو خاص قسم کی معلومات فراہم کرائیں تاکہ وہ خود کو کسی ایسے موقع سے آشنہ ہوتے ہی اپنے لئے حفاظتی اقدامات اٹھا سکیں ۔

بچوں نے مطالبہ کیا کہ سماج اب خود بیدار ہو اور ایسے درندوں کی شناخت کرے۔ریلی کے دوران بچوں نے 8 سالہ معصومہ کے لئے ایک روزہ رکا اور بچوں نے حکومت جموں وکشمیر اورحکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ 8 سالہ معصومہ کو شہید کا درجہ دیتے ہوئے، اس کے خاندان سے دو افراد کو سرکاری ملازمت کے علاوہ اہل خانہ کو پولس کا حفاظتی دستہ مہیہ کرایا جائے اورمعصوم کے ساتھ درندگی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ان کے معاونین کو بھی سزائے موت دی جائے۔ اس موقع پر الینہ ملک،زید خان،شارق ملک،ابو حذیفہ خان،محمدفیضان شاہد،سمیر علوی،ابو حنیفہ،شہزاد اکرم،طیبہ خانم،محمد عثمان عاقب،یمنا خلیل نے روزہ رکھ کر دعائے مغفرت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔