جموں وکشمیر کے گورنر نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا

ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے آج دنیا کی باطل پرست قوتوں سے کہا کہ وہ تاریخ عالم کے منفردواقعہ کربلا سے سبق سیکھ کر مظلوم افراد اور اقوام کو پامال کرنے کی ضد سے باز آئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ یومِ عاشورہ کے سلسلے میں جاری ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ حضرت امام حسین اور اُن کے جانثار ساتھیوں نے صداقت، انصاف اور روا داری کے لئے اپنی عزیز جانوں کی قربانیاں پیش کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں انسانیت کے اُصولوں اور اقدار کی یاد دلاتا ہے۔

گورنر نے ریاست میں قیام امن اور بھائی چارے کے لئے دعا کی ہے۔ دریں اثنا نیشنل کانفرس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میدان کربلا میں سیدنا حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کو تاریخ عالم حق و صداقت کی علمبرداری کے لئے فقید المثال قربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جب بھی اور جہاں کہیں بھی ظلم وظالم کی پرچھائیاں آگے برننے کا رادہ باندھیں گی، بے سروسامان مظلوم انسان امام عالی مقام حضرت حسین کی عظیم شہادت کے فلسفے کو سامنے رکھ کر باطل کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ یزیدی لاؤ لشکر نے اگرچہ میدان کربلا کو حسینی خون پاک سے لالہ زار کر دیا تھا ۔ لیکن چودہ صدیاں گزرجانے کے بعد آج بھی عالمی انسانیت حق و صداقت کے علمبردار حسین اور ان کے جانثاروں کی قربانیوں پر فخر کررہی ہے۔ اور یہ سلسلہ تاقیامت اسی طرح جاری رہے گا۔

ستیہ پال ملک نے آج دنیا کی باطل پرست قوتوں سے کہا کہ وہ تاریخ عالم کے منفردواقعہ کربلا سے سبق سیکھ کر مظلوم افراد اور اقوام کو پامال کرنے کی ضد سے باز آئیں۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے بھی یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے بیانات مین امام عالی مقام حضرت حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم شہادت کو مظلوم اقوام کی جد جہد کے لئے فتح و نصرت کی منادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدا ہم سب کو حسینی راستے پر چلنے اور حق و صداقت کی سربلندی کے لئے راہ قربانی اختیار کرنے کی توفیق بخشیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Sep 2018, 9:24 PM