ایران نے اسرائیلی جہاز پر کیا قبضہ، حکومت ہند نے اس پر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کا کیا مطالبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کی سلامتی کے لیے تہران اور دہلی دونوں کے درمیان سفارتی چینلوں کے ذریعہ رابطہ بنا ہوا ہے اور بات چیت کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے ہندوستان کے لیے مشکل حالات پیدا کر دیے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ایران نے سمندر میں ایک اسرائیلی جہاز پر قبضہ کر لیا ہے جس میں ہندوستان کے کئی شہری بھی شامل ہیں۔ اس معاملے میں حکومت ہند الرٹ ہو گئی ہے اور ہندوستانی باشندوں کو رِہا کرانے کے لیے کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے ریوولیوشنری گارڈس کی طرف سے جس جہاز کو قبضے میں لیا گیا ہے، اس میں 25 افراد موجود ہیں۔ ان میں سے 17 ہندوستانی ہیں۔ اس معاملے میں ہندوستان لگاتار ایرانی افسران کے رابطے میں ہے۔ نئی دہلی نے ہندوستانی شہریوں کو چھڑانے کے لیے سفارتی چینل کے ذریعہ ایران پر مکمل دباؤ بنایا ہوا ہے۔


ذرائع کے حوالے سے سامنے آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کی سلامتی کے لیے تہران اور دہلی دونوں کے درمیان سفارتی چینلوں کے ذریعہ رابطہ بنا ہوا ہے اور بات چیت کی جا رہی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’ہماری جانکاری میں ہے کہ ایک کارگو شپ ’ایم ایس سی ایریز‘ پر ایران نے کنٹرول کر لیا ہے۔‘‘ ایران نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ جہاز ’یہودی حکومت‘ سے جڑا ہوا ہے۔ جہاز کے آپریٹر اطالوی-سوئس گروپ ایم ایس سی نے تو تصدیق بھی کر دی ہے کہ ایرانی اتھارٹیز جہاز پر چڑھ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔