اہم خبر: لکھنؤ میں کار بازار سے 8 مہنگی گاڑیوں کی چوری

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

05 Nov 2019, 6:29 PM

لکھنؤ میں کار بازار سے 8 مہنگی گاڑیوں کی چوری

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے مہانگر علاقے میں منگل کو پولیس اسٹیشن کے قریب موجود کار بازار کا تالا توڑ کرچورآٹھ لگژری گاڑیاں لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ چورمہانگر پولیس اسٹیشن سے صرف 500 میٹر دوری پر موجود میٹرو کار بازار سے بی ایم ڈبلیو سمیت8 گاڑیاں لے کر فرار ہوگئے۔ میٹرو کار بازار سیکنڈ ہینڈ گاڑیاں فروخت کرتا ہے اور وہاں پر کئی گاڑیاں قطار میں کھڑی تھیں۔ چوروں نے گیریج کا تالا توڑکرآفس لاکر سے گاڑیوں کی جابھی لی اورگاڑیوں کو لے کر فرار ہوگئے۔

جو گاڑیاں چوری کی گئی ہیں ان میں بی ایم ڈبلی و(یو پی 32 وائی 4804)، آڈی (یوپی 31 بی کیو2100)، فارچنر (یو پی 32 بی ٹی 0066) جبکہ دیگر گاڑیوں میں دو گاڑیاں آئی۔20، دو انڈیور اور ایک انوا شامل ہیں۔ یوپی ٹریڈر اسوسی ایشن نے پولیس کو 24 گھنٹوں کے اندر گاڑیوں کو برآمد کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔چوری کی اس بڑی واردات کے خلاف تاجروں نے احتجاج بھی کیا۔

05 Nov 2019, 5:06 PM

ہمارے دباؤ کی وجہ سے مودی حکومت نے آر سی ای پی میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا: شتروگھن سنہا

ریجنل کمپریہنسو اکونومک پارٹنرشپ (آر سی ای پی) میں مودی حکومت کے ذریعہ شامل ہونے سے انکار کرنے کے فیصلے کا کانگریس نے استقبال کیا ہے۔ اس ایشو پر دہلی کے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں کانگریس کے سینئر لیڈروں نے پریس سے بات کی۔ کانگریس لیڈر شتروگھن سنہا نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے ذریعہ آر سی ای پی کی سخت مخالفت کرنے پر مودی حکومت نے اس میں شامل نہیں ہونے کا فیصلہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اس ایشو کو سنجیدگی کے ساتھ اٹھایا اور بتایا کہ اس کا کتنا بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

05 Nov 2019, 4:11 PM

مظاہرہ کر رہے پی ایم سی اکاؤنٹ ہولڈرس کو ممبئی پولس نے حراست میں لیا

ممبئی پولس نے پی ایم سی بینک اکاؤنٹ ہولڈرس کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ سبھی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے خلاف باندرا کرلا کمپلیکس کے پاس مظاہرہ کر رہے تھے۔ نرملا سیتارمن نیشنل اسٹاک ایکسچینج کمپلیکس میں منعقد ایک تقریب میں مہمان خصوصی ہیں۔


05 Nov 2019, 3:11 PM

مہاراشٹر: بی جے پی کے سینئر لیڈران آج وزیر اعلیٰ فڑنویس سے کریں گے ملاقات

مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بی جے پی کے سینئر لیڈران اب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کریں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ کے بعد کچھ باتیں باہر آئیں گی اور شیو سینا کے ساتھ وہ حکومت سازی کرنے کے لیے کیا قدم اٹھاتی ہیں، اس کا بھی پتہ چل پائے گا۔

05 Nov 2019, 2:11 PM

جن وکلا نے تشدد کا راستہ اختیار کیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی: بار کونسل آف انڈیا

دہلی پولس ہیڈکوارٹر کے باہر پولس اہلکاروں کے ذریعہ مظاہرہ کے درمیان بار کونسل آف انڈیا کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ بار کونسل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان وکیلوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا جنھوں نے تیس ہزار کورٹ میں تشدد کیا تھا۔ واضح رہے کہ پولس ہیڈکوارٹر کے باہر پولس اہلکار لگاتار مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ جن وکیلوں نے ان پر حملہ کیا، ان کے خلاف کیس درج ہو۔


05 Nov 2019, 12:57 PM

تیس ہزاری تشدد معاملہ، PHQ کے باہر پولس اہلکاروں نے لگائے ’وی وانٹ جسٹس‘ کے نعرے

تیس ہزاری کورٹ تشدد معاملے کو لے کر دہلی پولس ہیڈکوارٹر کے بعد پولس اہلکاروں کا مطاہرہ جاری ہے، پولس اہلکار افسران کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں، پولس اہلکاروں کا مطالبہ ہے کہ مجرم وکلاء کے خلاف کارروائی کی جائے، کچھ افسران پولس ہیڈکوارٹر کے باہر پولس اہلکاروں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران پولس اہلکاروں نے 'وی وانٹ جسٹس' کے نعرے بھی لگائے۔

05 Nov 2019, 12:04 PM

اتر پردیش: سدھارتھ نگر میں ملنگ بابا کی مزار کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 7 افراد گرفتار

سدھارتھ نگر: اتر پردیش میں ضلع سدھارتھ نگر کے بھوانی گنج علاقے میں سماج دشمن عناصر نے ملنگ بابا کے مزار كو توڑ پھوڑ دیا۔ اس معاملہ میں شامل سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ منگل کے روز پولس ترجمان نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ پیر کی شب کچھ سماج دشمن عناصر نے بڑھنی چاپھا واقع ملنگ بابا کی مزار کو نقصان پہنچایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ نے توڑ پھوڑ کے شکار مزار کی مرمت کرا دی ہے۔ اس سلسلہ میں رپورٹ درج کرنے کے بعد 7 افراد کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔


05 Nov 2019, 11:20 AM

مہاراشٹر میں سیاسی ہنگامہ جاری، سنجے راوت نے ایک بار پھر بی جے پی پر کیا حملہ

شیوسینا کے قومی ترجمان سنجے راوت نے ایک بار پھر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انصاف اور حقوق کی لڑائی لڑ رہے ہیں، اور آخر میں فتح ہماری ہی ہوگی۔ سنجے راؤت نے ممبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ صرف شیو سینا سے ہی ہوگا۔ مہاراشٹر کی سیاست اور چہرہ بدل رہا ہے، آپ دیکھتے رہیے۔‘‘

05 Nov 2019, 10:06 AM

کسانوں سے قرض وصولنے جو آئے گا اس کا گلا کاٹ دیا جائے گا: بی جے پی رکن پارلیمنٹ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جو لوگ قرض وصولنے کے لیے کسانوں سے رابطہ کریں گے، ان کا گلا کاٹ دیا جائے گا، ان کے ہاتھ توڑ دیے جائیں گے۔


05 Nov 2019, 9:02 AM

خونخوار دہشت گرد البغدادی کی بہن گرفتار، سیریا میں تھی روپوش

خونخوار دہشت گرد اور آئی ایس آئی ایس کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی بہن کو سیریا کے اجاز شہر میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق ترکی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ابو بکر البغدادی کی بہن، اس کے شوہر اور اس کی بہو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترکی کی ایجنسیاں ان سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔