کینیڈا میں ہندوستانی طالب علم کی گولی مار کر قتل، 2 مشتبہ افراد گرفتار
سیکورٹی گارڈ اور ہندوستانی طالب علم ہرشدیپ سنگھ کو ٹورنٹو میں ایک فلیٹ کے اندر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے

کینیڈا کے ایڈمونٹن میں جمعہ، 6 دسمبر 2024 کو ایک اپارٹمنٹ کے اندر 20 سالہ ہندوستانی طالب علم ہرشدیپ سنگھ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ کینیڈا کی پولیس نے ہفتہ، 7 دسمبر 2024 کو بتایا کہ دو ملزمان، اوان رین اور جوڈتھ سالٹو، کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ہرشدیپ سنگھ، جو ایک سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا، پر یہ حملہ جمعہ کی رات تقریباً 12:30 بجے ہوا۔ مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ تین افراد ہرشدیپ کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ہراسانی کے بعد وہ اسے سیڑھیوں سے نیچے دھکیلتے ہیں اور پھر ان میں سے ایک پیچھے سے اسے گولی مار دیتا ہے۔ گولی مارنے کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
ایڈمونٹن پولیس کے مطابق ایمرجنسی سروسز (ای ایم ایس) نے ہرشدیپ کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا جہاں پولیس نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’’تفتیش کاروں کو نہیں لگتا ہے کہ ہرشدیپ سنگھ کی موت میں کوئی بھی ملوث تھا۔ حالانکہ گرفتاری کے دوران وہاں سے ایک ہتھیار برآمد کیا گیا تھا۔ پیر 9 دسمبر 2024 کو لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔‘‘ قتل کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آ پائی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل بھی کینیڈا کے اونٹاریو کے سرنیا شہر میں 22 سالہ ہندوستانی طالب علم کو قتل کر دیا گیا تھا۔ جس طالب علم کو چاقو کے وار سے قتل کیا گیا تھا اس کا نام گرسیس سنگھ تھا۔ واقعے کے بعد سرنیا پولیس نے بتایا تھا کہ مقتول گرسیس سنگھ لیمٹن کالج میں بزنس کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ پولیس نے 36 سال کراسلی ہنٹر پر دوسرے درجہ کی قتل کا الزام لگایا تھا۔ مقتول اور مبینہ ملزم ایک ساتھ ایک ہی کمرہ میں رہتے تھے رسوئی میں دونوں کے درمیان کسی بات کو لے کر جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے بعد ملزم نے گرسیس سنگھ پر کئی بار چاقو سے وار کیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔