متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی ڈاکٹر کورونا سے ہلاک

ڈاکٹر واشمکر العین میں کووڈ -19 مریضوں کا علاج کرنے کے دوران اس وائرس کی زدمیں آگئے۔ گزشتہ 9 مئی کو کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق کے بعد انھیں 11 مئی کو العین اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

ابوظہبی: کورونا انفیکشن کی وجہ سے طبی اہلکاروں کی موت کا سلسلہ جاری ہے اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ایک ہندستانی ڈاکٹر، جن کا نام سدھیر رام بھاؤ واشمکر ہے، کی موت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ العین میں واقع ایک اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر سدھیر رام بھاؤ واشمکر کی موت ہوئی۔

مہاراشٹر کے رہنے والے 61 سالہ ڈاکٹر واشمکر کی ہفتہ کے روز موت ہوئی ۔ وہ وی پی ایس ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کے العین میں برجیل رائل اسپتال سے منسلک تھے۔ اسپتال نے اتوار کے روز بیان جاری کر کے ڈاکٹر واشمکر کی کورونا انفیکشن سے موت ہوجانے کی تصدیق کی ہے۔ ڈاکٹر واشمکر العین میں کووڈ -19 مریضوں کا علاج کرنے کے دوران اس وائرس کی زدمیں آگئے۔ انہیں گزشتہ 9 مئی کو جانچ رپورٹ میں کورونا انفیکشن ہونے کی تصدیق کے بعد 11 مئی کو العین اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔


العین میں وی پی ایس کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون مینن نے ڈاکٹر واشمکر کی موت پرافسوس ظاہر کرتے ہوئے اسے انسٹی ٹیوٹ کے لئے ایک عظیم نقصان بتایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */