کورونا Updates: چین سے 19 ٹن طبی آلات لے کر لوٹا ایئرانڈیا کا طیارہ

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرافراد کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 8000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے سی اایس ایس ای نے اس کی اطلاع دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

05 Apr 2020, 5:04 PM

چین سے 19ٹن طبی آلات لے کر لوٹا ایئرانڈیا کا طیارہ

ایئر انڈیا کا ایک طیارہ چین سے 19 ٹن سے زیادہ لازمی طبی آلات لےکر آج صبح دہلی پہنچا۔ چین سے ضروری طبی آلات کی درآمدات کے لئے ایئرانڈیا نے ایئروبرج قائم کیا ہے۔ اسی کے تحت آج پہلی پرواز شنگھائی سے 19,416 کلوگرام طبی آلات لے کر دہلی پہنچا ہے۔فلائٹ نمبر اے آئی 349آج صبح چار بج کر 50منٹ پر دہلی ہوائی اڈے پر اتری۔ ہندوستان نے طبی آلات کی درآمدات کےلئے شنگھائی اور ہانگ کانگ سے اور طیاروں کی آمدورفت کی اجازت طلب کی ہے۔

05 Apr 2020, 1:01 PM

اندور سے راحت بھری خبر، 13 متاثرین کی صحت میں بہتری

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کوویڈ 19 سے متاثر13مریضوں کےلئے آج صبح راحت بھری خبر آئی ہے،ان کی جانچ رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ اس لئے پروٹوکول کے تحت دوسری بار بھی نگیٹو رپورٹ آنے کے بعد جلد ہی انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔

ڈویژنل کمشنر آکاش تریپاٹھی نے بتایا ہے کہ اندور میں کورونا کے خلاف ہماری لڑائی اب کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے۔آج اندور میں کورونا کے 13پازیٹو مریضوں کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے ۔ان 13مریضوں میں سے آٹھ اروندو اسپتال میں ہیں اور ایک منورما راجے ٹی بی اسپتال میں داخل ہے۔

ٹریپاٹھی نے بتایا کہ پہلی رپورٹ نگیٹو آنے کے بعد اب پروٹوکول کے تحت آج ان کے نمونے پھر سے لئےگئے اور دوسری بار ٹیسٹ کےلئے بھیجے جارہے ہیں۔یہ نموبے بھی نگیٹو ثابت ہونے پر ان سبھی نو مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

05 Apr 2020, 12:34 PM

لاک ڈاؤن میں لوگوں کو آن لائن ڈانس سکھا رہی ہیں مادھوری دکشت

بالی ووڈ اداکار مادھور دکشت لاک ڈاؤن میں لوگوں کو آن لائن ڈانس سکھا رہی ہیں۔ مادھوری دکشت لاک ڈاؤن کا اچھا استعمال کررہی ہیں۔ وہ اس دوران ڈانس کی مشق کررہی ہیں۔ ان کے ڈانس کی مشق کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔

مادھوری دکشت نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کتھک کی پریکٹس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے اس انمول وقت کو برباد نہ کریں بلکہ اس کا پورا ستعمال کریں۔


05 Apr 2020, 10:48 AM

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3374، ہلاکتیں بڑھ کر 77

تمل ناڈو، مہاراشٹر اور دہلی میں ایک دن میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے بالترتیب 74، 67 اور 59 نئے کیس سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3374 پر پہنچ گئی ہے ، اب تک 77 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کی اتوار کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 3374 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ان میں 65 غیرملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے ملک بھرمیں اب تک 77 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 267 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 490 افراد متاثر ہیں اور 24 افراد کی موت ہو چکی ہے، دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 485 افراد متاثر ہیں اور تین لوگ کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 445 لوگ متاثر ہیں اور چھ افراد کی موت ہوچکی ہے. کیرالہ میں 306 متاثرہیں اوردو افراد کی موت ہوچکی ہے. راجستھان میں 200 افراد اس وبا کے شکار ہیں لیکن اب تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے. اترپردیش میں 227 لوگ متاثر ہیں. آندھرا پردیش میں 161 اور کرناٹک میں 144 لوگ متاثر ہیں اور بالترتیب ان دونوں ریاستوں میں ایک اور چار افراد کی موت ہوئی ہے۔

تلنگانہ میں 269، مدھیہ پردیش میں 104 اور گجرات میں 105 لوگ متاثر ہیں اور بالترتیب سات، چھ اور 10 افراد کی موت ہوئی ہے. پنجاب میں پانچ، مغربی بنگال میں تین، کیرالہ، جموں و کشمیر اور اترپردیش میں دو دو اور بہار اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

05 Apr 2020, 10:44 AM

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 302 نئے کیسز، دو ہلاک

تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے 302 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3374 ہو گئی ہے، جبکہ دو افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں ملک میں اب تک اس وبا سے 267 افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔


05 Apr 2020, 9:35 AM

برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ کر 10278

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 1222 کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10278 تک پہنچ گئی۔ اس کی اطلاع وزارت صحت نےدی. وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے جس سے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 359 تک پہنچ گئی ۔

وزارت نے بیان جاری کرکے کہا’’اب تک ملک میں 10278 معاملے سامنے آئے ہیں جس میں 432 افراد کی موت بھی ہوئی ہے‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وباقرار دیا تھا۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 64000 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

05 Apr 2020, 9:33 AM

اٹلی میں 124632کیسز، 15362ہلاکتیں

اٹلی میں کورونا وائرس کے اب تک 124632 معاملہ درج ہوئے ہیں جبکہ اب تک15362افراد کی موت ہوچکی ہے۔ شہری دفاع کے محکمے نے اس کی اطلاع دی۔ اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 681 افراد کی موت ہوئی ہے۔ شہری دفاع کے محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے پریس کانفرنس میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے مقابلے میں کورونا وائرس کے 2886 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

بوریلی نے کہا کہ 29010 افراد اسپتال میں داخل ہیں جس میں سے 3994 لوگوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر لوگ گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب تک 20996 مریض اس ٹھیک ہو چکے ہیں۔


05 Apr 2020, 9:32 AM

مصر میں کورونا کے کیسز 1000 سےمتجاوز

مصر میں کورونا وائرس کے 1000 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس سے یہاں 85 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ یہ اطلاع زارت صحت نے دی۔ وزارت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 86 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جمعہ کو مصرمیں کوروناوائرس کے 865 کیسز تھے اور 58 افراد کی موت ہوئی تھی.

ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کو 85 نئے کیسز سامنے آئے اور اس کی تعداد بڑھ کر 1070 تک پہنچ گئی ہے ۔کورونا وائرس سے یہاں 71 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 240 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

05 Apr 2020, 9:19 AM

امریکہ میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد تین لاکھ کے پار

نیویارک: امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرافراد کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 8000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے سی اایس ایس ای نے اس کی اطلاع دی۔ سی ایس ایس ای نے کہا کہ ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 8162 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اس کے 300915 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

سی ایس ایس ای ڈیٹا کے مطابق امریکہ کی نیویارک ریاست میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 3565 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیو جرسی میں 846 اور مشی گن میں 479 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔