کرتارپور راہداری: ہند ۔ پاک مذاکرات سولہ اپریل کو ہوں گے

کرتارپور راہداری پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سولہ اپریل کو مذاکرت ہوں گے۔ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین کے درمیان ہوں گے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

ڈی. ڈبلیو

پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان محمد فیصل کے مطابق ’پاکستان چاہتا ہے کہ باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر راہداری حقیقی شکل اختیا ر کرے ، اور پاکستان نے تعمیری رابطوں کے جذبہ کے تحت بھارتی تجویز پر اتفاق کیا ہے، پاکستان بھارت کی طرف سے بھی مثبت رویہ کی توقع رکھتا ہے‘۔

کرتار پور راہداری معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں ممالک کے وفود کے مابین پہلی ملاقات اسی برس چودہ مارچ کو اٹاری میں ہوئی تھی۔ ان مذاکرات کے بعد پاکستان کا کہنا تھا کہ ’بھارت سے مذاکرات بہت مثبت رہے اور تین سال بعد پاکستان اور بھارت کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا ایک بڑی کامیابی ہے‘۔ اس موقع پر طے کیا گیا تھا کہ بات چیت کا اگلا دور دو اپریل کو ہو گا، تاہم بعد ازاں یہ مذاکرات موخر کر دیے گئے تھے۔

نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق چودہ مارچ کے روز ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کر لیا تھا کہ سکھ زائرین کو ویزے کی بجائے خصوصی پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔

انیس مارچ کو دونوں ملکوں کے تکنیکی ماہرین کے درمیان گفتگو ہوئی تھی جس میں راہداری کے نقشے، سڑکیں اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

پاکستان کے مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق دونوں ممالک نے سڑک کی اونچائی سمیت دیگر تکنیکی امور طے کرلیے تھے۔ تکنیکی ماہرین کے درمیان زیرو پوائنٹ پر ہونے والی یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی تھی، ڈیرہ بابا نانک کے اس مقام کو بھارت کی طرف سے کرتارپور راہداری کے لیے زیرو پوائنٹ قرار دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔