سجاعت بخاری قتل معاملہ، ايک مشتبہ ملزم گرفتار

’رائزنگ کشمير‘ کے ايڈيٹر اور معروف صحافی سيد شجاعت بخاری اور ان کے دو محافظوں کے قتل کے سلسلے ميں تفتيش جاری ہے۔ سری نگر ميں پولس نے جمعہ کی شب ايک مشتبہ ملزم کو حراست ميں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

کشميری صحافی کا قتل، ايک مشتبہ ملزم گرفتار
کشميری صحافی کا قتل، ايک مشتبہ ملزم گرفتار
user

ڈی. ڈبلیو

مشتبہ ملزم کا نام زبير قادری بتايا گيا ہے اور اسے جمعہ کی شب گرفتار کيا گيا۔ وادیٴ کشمير ميں پولس کے انسپکٹر جنرل ايس پی پانی نے اخباری نمائندوں کو بتايا کہ ملزم کو شجاعت بخاری کے ايک محافظ کی پستول چراتے ہوئے ايک ويڈيو ميں ديکھا گيا تھا۔ پانی کے بقول چوری ہونے والی پستول تلاش کر لی گئی ہے اور اب ملزم سے جائے وقوعہ پر اس کی موجودگی کے حوالے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ تاحال مشتبہ فرد نے تفتيش کے دوران کوئی ٹھوس بات نہيں بتائی ہے۔

سيد شجاعت بخاری کو سرینگر ميں ايک موٹر سائيکل پر سوار نامعلوم افراد نے جمعرات کے روز قريب سے گولياں مار کر ہلاک کر ديا تھا۔ يہ واردات اس وقت کی گئی، جب بخاری اپنے دفتر سے نکل کر گھر کی طرف جا رہے تھے۔

کشميرپولس کے انسپکٹر جنرل ايس پی پانی نے بخاری کی ہلاکت کو دہشت گردی قرار ديتے ہوئے بتايا کہ تين ديگر حملہ آوروں کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔