اسمبلی انتخابات: ہماچل پردیش کی 68 سیٹوں کے لیے 70.94 فیصد ووٹنگ، ریزلٹ کے لیے 8 دسمبر تک کرنا ہوگا انتظار

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

12 Nov 2022, 11:36 PM

ہماچل پردیش کی 68 اسمبلی سیٹوں کے لیے 70.94 فیصد ہوئی ووٹنگ

ہماچل پردیش کی 68 اسمبلی سیٹوں کے لیے ہفتہ کے روز ہوئی ووٹنگ میں عوام نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ویسے تو اس بار بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہی اصل مقابلہ ہے، لیکن عام آدمی پارٹی نے بھی الیکشن میں اپنا پورا زور لگا دیا ہے۔ انتخابی کمیشن کے ذریعہ پیش کردہ ڈاٹا کے مطابق اس بار ہماچل پردیش میں 70.94 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ اونا (76.69 فیصد) میں سب سے زیادہ اور کلو (67.41 فیصد) میں سب سے کم ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2017 میں ہوئے ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب میں ریکارڈ 75.57 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ امید کی جا رہی تھی کہ اس مرتبہ یہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

12 Nov 2022, 6:50 PM

ہماچل پردیش میں ووٹنگ ختم، شام 5 بجے تک 65.92 فیصد لوگوں نے حق رائے دہی کا کیا استعمال

ہماچل پردیش انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا ہے۔ شام 5 بجے تک ریاست میں 65.92 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ سب سے زیادہ سرمور ضلع میں 72.35 فیصد ووٹنگ ہوئی، جبکہ سب سے کم کنور میں 62 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام 5 بجے تک شملہ میں 65.66 فیصد، سولن میں 68.48 فیصد، بلاسپور میں 65.72 فیصد، منڈی میں 66.75 فیصد، حمیرپور میں 64.74 فیصد، اونا میں 67.67 فیصد، کانگڑا میں 63.95 فیصد، چمبا میں 63.09 فیصد، کلو میں 64.59 فیصد، لاہول اسپیتی میں 67.50 فیصد، سرمور میں 72.35 فیصد اور کنور میں 62 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

12 Nov 2022, 5:18 PM

دنیا کے سب سے اونچے پولنگ مرکز تاشیگنگ کے 52 میں سے 51 ووٹرس نے ڈالے ووٹ

دنیا کا سب سے اونچا پولنگ مرکز ہماچل پردیش میں واقع ہے جہاں آج ووٹنگ کا عمل انجام پایا۔ یہ پولنگ مرکز تاشیگنگ میں موجود ہے جہاں 52 ووٹرس میں سے 51 ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ یعنی یہاں 98.08 فیصد ووٹنگ درج کیا گیا ہے۔


12 Nov 2022, 3:53 PM

ہماچل پردیش میں ووٹنگ جاری، سہ پہر 3 بجے تک 55 فیصد سے زیادہ پولنگ

ہماچل پردیش میں 68 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ سہ پہر 3 بجے تک 55 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہو چکی ہے۔

12 Nov 2022, 2:29 PM

ہماچل کی 68 سیٹوں پر دوپہر ایک بجے تک 37.19 فیصد پولنگ ریکارڈ


12 Nov 2022, 12:08 PM

ہماچل کی 68 سیٹوں کے لئے ووٹنگ جاری، صبح 11 بجے تک 18 فیصد پولنگ

ہماچل پردیش کی 68 اسمبلی سیٹوں پر جاری ووٹنگ کے دوران صبح 11 بجے تک 18 فیصد پولنگ درج کیا گیا ہے۔

12 Nov 2022, 10:24 AM

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے ووٹروں سے نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہماچل پردیش کے ووٹروں سے جمہوریت کے تہوار میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ میں کہا "آج ہماچل پردیش کی تمام اسمبلی سیٹوں کے لیے پولنگ کا دن ہے۔ میں دیو بھومی کے تمام ووٹروں سے پورے جوش و خروش کے ساتھ جمہوریت کے تہوار میں حصہ لنے اور نیا ریکارڈ بنانے کی گزارش کرتا ہوں۔‘‘ وزیراعظم نے ان نوجوان ووٹرز کو بھی مبارکباد دی جو پہلی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا اس موقع پر پہلی بار ووٹنگ کرنےوالے ریاست کے ان تمام نوجوانوں کو میری خصوصی مبارکباد۔‘‘


12 Nov 2022, 8:56 AM

اسمبلی کی 68 اسمبلی سیٹوں کے لئے پولنگ جاری، اہم شخصیات نے کی ووٹ دینے کی اپیل

ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ریاست کی 68 سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں 412 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابی نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ ریاست میں کل 5592828 ووٹر ہیں، جن میں 2854945 مرد اور 2737845 خواتین ووٹرز ہیں۔ پی ایم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، سی ایم جے رام ٹھاکر اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔