دہلی: بٹلہ ہاؤس کی جھگیوں میں زبردست آتشزدگی، 80 جھگیاں خاکستر

بدھ کی دیر شب بٹلہ ہاؤس کی جھگیوں میں زبردست آگ زنی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ خبروں کے مطابق آگ رسوئی گیس سلنڈر میں دھماکہ کی وجہ سے لگی جس پر قابو پانے میں تقریباً 2 گھنٹے لگ گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

راجدھانی دہلی کے جنوب مشرقی ضلع بٹلہ ہاؤس کی جھگیوں میں بدھ کو دیر رات شدید آگ لگ گئی جس میں تقریبا 80 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے اس سلسلے میں بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع بدھ دیر رات تقریباً 1.30 بجے ملی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی موقع پرفائر انجن کی 10 گاڑیوں کو بھیجا گیا اور جمعرات کی صبح تقریباً تین بجے اس آگ پر قابو پا لیا گیا۔

فائر بریگیڈ کے افسر نے اس حادثہ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’’رسوئی گیس سلنڈر میں دھماکہ ہونے کے بعد آگ جھگیوں میں پھیل گئی اور تقریباً 80 جھگیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔‘‘ ذرائع کے مطابق جھگی کے لوگوں نے اپنے طور پر آگ پر قابو پانے کی بہت کوشش کی لیکن یہ تیزی کے ساتھ پھیلتا جا رہا تھا جس کے بعد فائر بریگیڈ محکمہ کو خبر دی گئی۔ اس معاملے میں پولس تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعہ میں فی الحال کسی کی ہلاکت کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔