پی ایم مودی کا یو اے ای میں شاندار استقبال، برج خلیفہ پر دکھائی دی ترنگے کے ساتھ نریندر مودی کی جھلک

متحدہ عرب امارات کے یک روزہ دورہ کے دوران ہندوستانی وزیر اعظم یو اے ای صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ کچھ اہم دو فریقی ایشوز پر بات چیت کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی فرانس دورہ ختم کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کا ابوظبی ہوائی اڈے پر ولی عہد ایچ ایچ شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان نے پرجوش انداز میں استقبال کیا۔ پی ایم مودی کے یو اے ای دورہ پر دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ پر بھی استقبالیہ کلمات لکھے گئے۔ ساتھ ہی برج خلیفہ پر ہندوستانی پرچم یعنی ترنگا اور پی ایم مودی کی تصویر بھی لائٹنگ کی شکل میں دکھائی دی۔

برج خلیفہ پر گزشتہ شب پی ایم مودی کی آمد کے پیش نظر یہ لائٹنگ کی گئی تھی۔ لائٹنگ پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہیں۔ کئی ٹوئٹر ہینڈل سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برج خلیفہ پر ہندوستانی پرچم کا رنگ ظاہر ہوتا ہے، اور پھر اس کے بعد پی ایم مودی کی تصویر بن جاتی ہے۔ بعد ازاں برج خلیفہ پر انگریزی میں لکھا جاتا ہے ’ویلکم آنریبل پرائم منسٹر نریندر مودی‘ (عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال ہے)۔


قابل ذکر ہے کہ اپنے اس دورہ کے دوران ہندوستانی وزیر اعظم یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ کچھ اہم دو فریقی ایشوز پر بات چیت کریں گے۔ طے پروگرام کے مطابق وزیر اعظم مودی کا دوپہر تقریباً 2.10 بجے رسمی استقبال ہوگا۔ اس کے بعد نمائندہ وفد کی بات چیت ہوگی۔ پھر دوپہر 3.20 بجے ظہرانہ ہوگا۔ بعد ازاں 4.45 بجے وہ دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔