حیدرآباد: نظام میوزیم سے نایاب اشیاء کی چوری

چوروں نے آصف سابع میرعثمان علی خان کا ایک ٹفن باکس، پیالی، تشتری اور ایک سونے کا چمچ چرا لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

حیدرآباد: حیدرآباد کے میر چوک تھانہ علاقہ میں واقع نظام میوزیم سے پیر کے روز نایاب اشیاء کو چرا لیا گیا۔ چوروں نے آصف سابع میرعثمان علی خان کا ایک ٹفن باکس، پیالی، تشتری اور ایک سونے کا چمچ چرا لیا۔ چوری کی واردات کے بعد شہر میں سنسنی پھیل گئی اور آناً فاناً میں پولس موقع پر پہنچ گئی۔ پولس نے معاملہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق چور میوزیم میں نصب ایگزاسٹ فین کو توڑ کر اندر داخل ہوا اور وہاں موجودہ سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑ دیا۔ اس کے بعد میوزیم سے طلائی اشیاء شاہی ٹفن، پیالی، تشتری اور چمچ چرا کر لے گیا۔


Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔