پہلگام حملہ: سندھ سے سندور تک، ہندوستان کے وہ 15 اقدام جس کی وجہ سے پاکستان ہوا چاروں شانے چت
پاکستان کو پہلی بار کسی مسلم ممالک کی حمایت بھی نہیں مل پائی۔ جس وقت پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا وزیر اعظم مودی سعودی عرب کے دورے پر تھے۔ سعودی عرب نے بھی دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی تھی۔

22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہی ہندوستان نے پاکستان پر سخت کارراوئی شروع کر دی تھی۔ سندھ آبی معاہدہ کی معطلی سے لے کر آپریشن سندور تک ہندوستان کے 15 دنوں کے درمیان لیے گئے 15 اہم فیصلوں نے پاکستان کو ہر محاذ پر شکست فاش دیا۔ ایک طرف جہاں آبی معاہدہ کی معطلی سے پاکستان کو آبی بحران کا سامنا کرنا پڑا، وہیں دوسری جانب آپریشن سندور کے تحت کیے گئے سرجیکل اسٹرائک نے پاکستان کو چاروں شانے چت کر دیا۔ آئیے ذیل میں ہندوستانی حکومت کے ان 15 اہم فیصلوں پر مختصراً نظر ڈالتے ہیں جس نے پاکستان کو دہشت میں مبتلا کر رکھا ہے۔
1. پاکستان کو پہلی بار مسلم ممالک کی حمایت بھی نہیں مل پائی۔ جس وقت پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا وزیر اعظم مودی سعودی عرب کے دورے پر تھے۔ سعودی عرب نے بھی دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی تھی۔
2. ہندوستان نے نئی دہلی میں تمام ممالک کے سفراء کو بلا کر پاکستان کے دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں جانکاری دی تھی۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ ٹی وی ڈیبیٹ سے لے کر بند کمرے تک کی میٹنگ میں دہشت گردوں کے ایشوز پر پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
3. ہندوستان نے سندھ آبی معاہدہ معطل کر دیا۔ اس معاہدہ کے معطلی کی وجہ سے پاکستان میں آبی بحران آ گیا ہے۔ دریائے سندھ کے ذریعہ پاکستان کے 17 کروڑ لوگوں کو پانی مل رہا تھا۔ پاکستان اس کے خلاف اقوام متحدہ جانے کی تیاری میں ہے۔
4. ہندوستان نے پاکستان میں دریائے جہلم کا پانی چھوڑ دیا۔ ہندوستان کے اس فیصلے سے پاکستان کے مظفرآباد علاقے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ لوگ گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے کو مجبور ہو گئے ہیں۔
5. ہندوستان نے پاکستانی سرحد پر واقع سلال اور بگلیہار ڈیم کو بند کر دیا۔ اس ڈیم کے پانی کا استعمال پینے اور بجلی بنانے کے لیے کیا جاتا تھا۔
6. ہندوستان نے چناب ندی کا پانی بھی روک دیا۔ اس قدم سے بھی پاکستان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ پاکستان کے ندی اور نالے سوکھ گئے ہیں۔ پاکستان نے ہندوستان کے اس قدم کو ’واٹر اٹیک‘ قرار دیا ہے۔
7. ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ تمام تجارتی معاہدے منسوخ کر دیے۔ پاکستان کے راستے ہندوستان کا سامان تو آ رہا ہے، لیکن ہندوستان کے راستے پاکستان کا سامان نہیں جا پا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے پاکستان کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔
8. ہندوستان نے پاکستان کے تمام درآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کارروائی نے تو پاکستان کی کمر ہی توڑ دی۔ پاکستان سے ہندوستان میں تربوز، خربوز، سیمنٹ، سیندھا نمک، ڈارئی فروٹس، پتھر، چونا، کاٹن، اسٹیل اور چشموں کے آپٹیکل درآمد ہوتے تھے۔
9. ہندوستان نے پاکستانی جہاز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ پاکستانی جہاز ہندوستانی فضائی حدود کا استعمال کر کے بنگلہ دیش میں اپنا سامان پہنچاتا تھا۔
10. ہندوستان نے پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کے لیے سفارتی طریقۂ کار اختیار کیا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو اب تک کسی بھی بڑے ملک کی حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے سوائے چین کے۔
11. ہندوستان نے پاکستان کے تمام فوجی مشیر کو ملک سے باہر نکال دیا ہے۔ ہندوستان کے اس قدم سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
12. ہندوستان نے پاکستان کو اقوام متحدہ میں الگ تھلگ کر دیا۔ 5 مئی کو اقوام متحدہ کی میٹنگ میں پاکستان کو حمایت نہیں مل پائی۔ سلامتی کونسل کے دیگر ممبران نے پاکستان پر ہی سوال کھڑے کر دیے۔
13. ہندوستان نے پاکستان کے پوسٹل سروس پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پوسٹل سروس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
14. ہندوستان کے ذریعہ پاکستان کے خلاف اٹھائے گئے سخت اقدامات کی وجہ سے وہاں کے مارکیٹ کی حالت مزید خراب ہو گئی۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کا شیئر بازار مسلسل گرتا جا رہا ہے۔
15. ہندوستان نے پاکستان پر آپریشن سندور کے تحت سرجیکل اسٹرائک کیا۔ اس آپریشن کی وجہ سے تقریباً 100 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔