گوادر کے ہوٹل پر حملہ ناکام، بلوچستان لبریشن آرمی نے حملہ کی ذمہ داری لی 

پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ ميں مرکزی اہميت کے حامل صوبہ بلوچستان کے بندر گاہی شہر گوادر میں عسکریت پسندوں نے ایک معروف فائیو اسٹار ہوٹل پر حملہ کیا ۔

گوادر کے ہوٹل پر حملہ ناکام بنانے کے ليے کارروائی جاری
گوادر کے ہوٹل پر حملہ ناکام بنانے کے ليے کارروائی جاری
user

ڈی. ڈبلیو

بلوچستان کے گوادر عالقہ میں فائیو اسٹار پرل ہوٹل پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس میں ایک شخص کے جان جانے کی خبر ہے۔ یہ ہوٹل چین۔پاکستان اقتصادی کاریڈور منصوبہ کے قریب ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس حملہ کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کر لی ہے۔ جائے وقوعہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حملہ آور جدید ہتھیاروں سے لیس تھے اور ان کا سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہوٹل کے احاطے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

جس ہوٹل پر یہ حملہ کیا گیا ہے، وہاں غیر ملکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے لیکن رمضان کی وجہ سے اس وقت وہاں مہمان نہیں تھے اور اسٹاف کے بھی چند ہی لوگ موجود تھے ۔ ہوٹل کے اندر موجود سکیورٹی اہلکار نے مہمانوں کو ہوٹل کے مغربی حصے میں ایک محفوظ مقام تک منتقل کر دیا تھا۔

گوادر کے ایک سینئر سکیورٹی اہلکار محمد جاوید کے بقول حملہ آوروں کی تعداد پانچ سے زائد ہے اور متعلقہ ہوٹل کو چاروں اطراف سے سکیورٹی فورسز نے گھیر لیا تھا۔

  • ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید نے بتایا، ’’ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس حملے میں کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ہے يا ہو سکتا ہے۔ لیکن میں یہ تصدیق کر سکتا ہوں کہ عسکریت پسندوں نے ایک انتہائی منظم انداز سے یہ حملہ کیا ہے۔ عینی شاہدین کے بقول پانچ سے زائد عسکریت پسند ہوٹل کے احاطے میں موجود تھے۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ترجیح یہ تھی کہ سب سے پہلے ہوٹل میں موجود مہمانوں کی جان و مال کو محفوظ کیا جا سکے۔‘‘ جاوید نے بتايا کہ شہر کے انتہائی حساس علاقے میں واقع اس فائیو اسٹار ہوٹل میں اس وقت جو غیر ملکی موجود تھے ان میں چینی انجینيئرز اور سرمایہ کار موجود تھے۔

گوادر کے ایک اور سینئر انٹیلیجنس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حملہ کے وقت ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ عسکریت پسند ہوٹل کے مرکزی حصے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے ہوٹل کے مرکزی حصے تک پہنچنے کے ليے دستی بم بھی پھینکے ہیں۔ بظاہر یہ معلوم ہوتا کہ حملہ آوروں کا ہدف ہوٹل میں مقیم غیر ملکی شہری ہیں کیونکہ اس قسم کے حملوں کے ذريعے عسکریت پسند یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بلوچستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سےغیر محفوظ جگہ ہے۔‘‘

حملہ ناکام بنانے کے ليے گن شپ ہلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ہوٹل میں مقیم افراد کی ایک بڑی تعداد کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔