لکھنؤ کے دو ہوٹلوں میں آگ، 4 افراد ہلاک

ہوٹل میں تیز دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس سے متصل ایس ایس جی انٹرل نیشنل ہوٹل میں بھی پھیل گئی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش میں لکھنؤ کے ناکہ علاقہ میں منگل کی صبح چار باغ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک دودھ منڈی کے پاس وراٹ انٹر نیشنل ہوٹل میں تیز دھماکہ کے ساتھ خوفناک آگ لگ گئی جس میں ایک خاتون اور ایک بچہ سمیت چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ تن سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ ناکہ علاقہ میں واقع مذکورہ ہوٹل میں تیز دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس سے متصل ایس ایس جی انٹرل نیشنل ہوٹل میں بھی پھیل گئی۔اس واقعہ میں ابھی تک باضابطہ طور پر ایک خاتون اور بچہ سمیت چار لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ پولس مہلوکین کی شناخت کررہی ہے۔

آگ میں جھلسے تین لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔آگ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملہ نے تقریباً 50افراد کو باہر نکال لیا۔انہوں نے بتایا کہ ہوٹل تنگ گلی میں ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو زبردست دشواریوں کاسامنا کرنا پڑا۔

آگ کس طرح لگی،اس کا پتہ لگایا جارہاہے۔انہوں نے بتایا کہ ہوٹل میں آگ بجھانے کا انتظام نہیں تھا اور یہ ہوٹل غیر قانونی طریقے سے بنائے گئے تھے۔پولس بھرتی امتحان ہونے کی وجہ سے دونوں ہوٹلوں میں کافی لوگ قیام کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ آگ پر پوری طرح قابو پالیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔