کسان تحریک: ہمیں یقین دہانی نہیں، ایم ایس پی پر قانون چاہئے، کسان لیڈر

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

12 Dec 2020, 5:04 PM

ہمیں یقین دہانی نہیں، ایم ایس پی پر قانون چاہئے، کسان لیڈر

اتر پردیش کے کسان لیڈر ڈونگر سنگھ نے کہا، ’’ہم آلو، گنا، اناج، سبزیوں اور دودھ سمیت اپنی تمام پیداوار پر ایم ایس پی چاہتے ہیں۔ ہم یہ گارنٹی تحریری شکل میں نہیں چاہتے بلکہ ہم اب ایم ایس پی کے لئے قانون چاہتے ہیں۔‘‘

اس سے قبل آل انڈیا کسان جدوجہد تال میل کمیٹی کے عہدیدار سردار وی ایم سنگھ نے کہا، ’’ہم ایم ایس پی پر یقین دہانی چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پیداوار کی ایم ایس پی پر خریداری کی ضمانت دی جائے۔ اگر آپ ایم ایس پی گارنٹی کا بل لاتے ہیں تو کسانوں کو فائدہ ہوگا۔‘‘

12 Dec 2020, 3:17 PM

ہریانہ میں سیاسی ہلچل، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملے دشینت چوٹالہ

کسان تحریک کے درمیان ہریانہ میں اس سیاسی ہلچل نظر آئی جب صوبہ کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ نے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ دراصل کسانوں ی ناراضگی اور حکومت سے بات چیت معلق ہونے کی وجہ سے ہریانہ کی مخلوط حکومت میں اتحادی جماعت جے جے پی کے سربراہ دشیت چوٹالہ کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے اور انہیں عوم میں مقبولیت کم ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسے حالات میں چوٹالہ نے کسانوں کے مسئلہ پر بی جے پی پر دباؤ بنانا شروع کر دیا ہے۔

12 Dec 2020, 3:10 PM

سنگھو بارڈر پر کسانوں کی میٹنگ

سنگھو بارڈر پر تحریک چلا رہے کسانوں کی میٹنگ چل رہی ہے جس میں آگے کی حکمت عملی پر فیصلہ لیا جائے گا۔ کسانوں نے 14 دسمبر کو ضلع مجسٹریٹوں کے دفتروں پر مظاہرہ کا منصوبہ بنایا ہے اسی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ آج کی میٹنگ کے بعد کسان دیر شام پریس کانفرنس سے خطاب کر سکتے ہیں۔


12 Dec 2020, 12:49 PM

دہلی کے کسانوں کی حمایت میں اے پی میں بائیں بازو کا رکنوں کا مظاہرہ

زرعی بلوں کو واپس لینے کے مطالبہ پر دہلی میں جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں اے پی کے تروپتی میں بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ان احتجاجیوں کی پولیس سے بحث وتکرار ہو گئی۔ احتجاجیوں نے مودی زیرقیادت مرکزی حکومت کی مخالفت اور کسانوں کی حمایت میں نعرے بازی کی۔پولیس کو ان پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں پولیس نے ان کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

12 Dec 2020, 12:45 PM

حکومت کے خلاف کسانوں کا شدید احتجاج، ٹول فری ہوئیں سڑکیں

ہریانہ کے کسان دہلی کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔ کروکشیتر علاوہ کے کسان ٹریکٹروں کے ذریعے دہلی کی طرف کوچ کر رہے ہیں اور سڑکوں پر ٹریکٹروں کی لمبی قطار نظر آ رہی ہے۔

کسانوں کی طرف سے متعدد مقامات پر ٹول مفت کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ہریانہ میں کسانوں نے جمعہ کی شب ہی بستارا ٹول پلازا بند کر دیا تھا۔ وہیں شمبھو ٹول پلازا کو بھی کساوں نے بند کر دیا ہے۔ وہیں یوپی میں بھی کسانوں نے سڑکوں کو ٹول فری بنا دیا ہے۔


12 Dec 2020, 10:32 AM

اب تک 11 اموات، کسان بھائیوں کو اور کتنی قربانی دینی ہوگی؟ راہل

کسان تحریک کو 17 دن ہو چکے ہیں اور حکومت اور کسانوں کی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔ دریں اثنا، متعدد کسانوں کے دم توڑنے کی خبر ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک خبر شیئر کی ہے جس کے مطابق مظاہرہ کرنے والے 11 کسان دم توڑ چکے ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’زرعی کسانوں کو ہٹانے کے لئے ہمارے کسان بھائیوں کو اور کتنی قربانی دینی ہوگی؟‘‘

12 Dec 2020, 9:59 AM

 یوپی کے ٹول پلازا پر سخت سکیورٹی

یوپی کے تمام ٹول پلازا پر حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاست کے تمام 130 ٹول پلازا پر پولیس اور پی اے سی تعینات کی گئی ہے۔ کسان تحریک کے پیش نظر ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز نے احکامات جاری کئے ہیں۔ تمام ضلع کپتانوں کو ٹول پلازا کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فائر بریگیڈ، یوپی 112، خفیہ محکمہ کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


12 Dec 2020, 9:52 AM

فرید آباد میں ہائی الرٹ

کسانوں کے ٹول پلازا کا محاصرہ کرنے کے اعلان کے بعد فرید آباد پولیس الرٹ پر ہے۔ احتجاج کے دوران لوگوں پر ڈرون سے نظر رکھی جائے گی۔ اس دوران تقریباً 3500 پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔ فرید آباد کے ہر ٹول پلازا پر ایک ایک ایڈیشنل پولیس کمشنر اور متعلقہ تھانوں کے پولیس فورس کے علاوہ ریزرو پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔

12 Dec 2020, 8:03 AM

ہائی وے جام، دہلی بارڈر پر 60 میجسٹریٹ تعینات

کسان تحریک کوآج 17 دن ہوگئے ہیں اور کسان رہنماؤں اور حکومت کے بیچ ابھی تک جو 6 دور کی بات چیت ہوئی ہیں وہ بےنتیجہ ثابت ہوئی ہیں۔ کسان حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے آج دہلی کو جوڑنے والی کئی شاہراہوں کو جام کریں گے اور ٹول فری کریں گے۔ کسان ڈپٹی کلیکٹروں کےدفاتر کے باہر اور بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر مظاہرہ کریں گے۔

دوسری جانب حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے گروگرام انتظامیہ نے 60 مجسٹریٹ کو مختلف علاقوں میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔