کسان تحریک: کنڈلی بارڈر پر ایک کسان کی موت

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

12 Feb 2021, 6:32 AM

کنڈلی بارڈر پر ایک کسان کی موت

ہریانہ میں سونی پت کے کنڈلی بارڈر پر کسان تحریک میں شامل ایک کسان کی آج دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پنجاب میں موگا ضلع کے سید محمد گاوں کے 73 سالہ ہنسا سنگھ تقریباً 70 دن سے تحریک کی جگہ پر ڈٹے تھے۔ وہ رسوئی ڈھابا کے پاس عارضی طور پر لگے ٹینٹ میں رہ رہے تھے۔ وہ رفع حاجت کے لئے نکلے ہی تھے کہ کچھ دور جانے کے بعد گر گئے۔ آس پاس کے لوگوں نے دوڑ کر کسان کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن ان کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔پولس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال بھیج دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔