دنیا کے مختلف ممالک میں منائی جارہی عید الاضحیٰ، کیرالہ، تمل ناڈو اور جموں و کشمیر بھی بقرعید کی رونقوں سے گلزار

یورپی ممالک، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، فرانس، آسٹریلیا اور فلپائن میں عید الاضحیٰ مذہبی احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مختلف شہروں میں عیدگاہوں اور مساجد میں نمازعید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>جموں وکشمیر میں نماز عید کا منظر (فوٹو یو این آئی)</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

اسلام کا عظیم تہوار مقدس عید الاضحیٰ آج مختلف ممالک میں نہایت مذہبی عقیدت، روایتی جوش و خروش اور روحانی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ سعودی عرب، خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملائیشیا، مصرسمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمانوں نے نماز عید ادا کرنے کے بعد سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دیا۔ اس دوران ہندوستان کے مختلف حصوں میں بھی کچھ مقامات پرعید الاضحیٰ منائی گئی۔

یورپی ممالک برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، فرانس، آسٹریلیا اور فلپائن میں بھی برادران اسلام نے عید الاضحیٰ مذہبی احترام کے ساتھ منائی۔ مختلف شہروں میں عیدگاہوں اور مساجد میں نمازِعید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں بندگان خدا نے امن، بھائی چارہ، امت مسلمہ کے اتحاد اور دنیا بھر میں قیامِ امن کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ نمازِعید کی ادائیگی کے فوراً بعد قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا جو 3 دن تک جاری رہے گا۔ شہروں اور دیہی علاقوں میں قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں کی خریداری، ذبح اور گوشت کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ اس دوران فلاحی تنظیمیں اور نوجوان رضا کار بھی غریبوں اور مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچانے میں مصروف ہیں۔


دوسری جانب فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود 17 لاکھ سے زائد حجاج کرام مزدلفہ میں پوری رات عبادت وریاضت میں گزارنے اور کنکریاں جمع کرنے کے بعد آج منیٰ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ حج کے اہم رکن ’’رمی جمرات‘‘ کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ حجاج کرام آج بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد جانوروں کی قربانی دیتے ہیں اور پھر سر منڈوا کر یا بال کٹوا کر احرام کھول دیتے ہیں۔ اس مرحلہ کے بعد حجاج کرام طوافِ زیارت اور دیگر مناسک حج ادا کریں گے۔

اسی طرح ہندوستان کی جنوبی ریاستیں کیرالہ اور تمل ناڈو میں آج (27 مئی) بقرعید کی نماز ادا کی گئی۔ عیدالاضحیٰ اس موقع پر کوئمبٹور کے علاقے کنیا موتھر میں واقع عائشہ محل میں بڑی تعداد میں بندگان خدا نے نماز عید ادا کی۔ وہیں جموں و کشمیر میں بھی بڑے جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ عید الاضحی منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر سینکڑوں مسلمانوں نے اشاجی پورہ عیدگاہ میں نماز ادا کی اور پھر قربانی کرنے میں مصروف ہیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔