عیدالاضحیٰ کے پہلے دن عازمین حج نے جمرہ عقبہ کو ماری کنکریاں، 3 دنوں تک چلتا ہے رمی جمرات کا یہ عمل

رمی جمرات 3 دنوں تک جاری رہتا ہے، جس میں حجاج تینوں جمرات (چھوٹے، درمیانے، بڑے) پر 7-7 کنکریاں مارتے ہیں۔ پہلے دن صرف جمرہ عقبہ پر کنکریاں ماری جاتی ہیں، باقی 2 جمرات پر رمی اگلے دنوں میں کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارتے ہوئے عازمین حج، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/arabnews">@arabnews</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

مختلف ممالک سے مکہ مکرمہ پہنچے 17 لاکھ سے زائد عازمین حج آج منیٰ میں اہم رکن ’رجمی جمرات‘ انجام دیتے نظر آئے۔ مختلف ذرائع اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے سامنے آ رہی خبروں کے مطابق حجاج کرام نے سب سے پہلے جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) پر کنکریاں مارنے کا عمل شروع کیا، جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی یادگار ہے۔ رمی جمرات کا یہ عمل 3 دنوں تک جاری رہتا ہے، جس میں حجاج تینوں جمرات (چھوٹے، درمیانے اور بڑے) پر 7-7 کنکریاں مارتے ہیں۔ آج کے دن صرف جمرہ عقبہ پر کنکریاں ماری جاتی ہیں، جبکہ باقی 2 جمرات پر رمی اگلے دنوں میں کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ بہتر ماحول میں مناسک حج کی ادائیگی اور حجاج کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے سعودی حکام نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ رمی کے مقام پر جدید جمرات کمپلیکس قائم کیا گیا ہے، جس میں متعدد سطحوں پر پل اور ریمپ شامل ہیں تاکہ ہجوم کو مؤثر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔ شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے سایہ دار مقامات، کولنگ یونٹس اور طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔


بہرحال، حج کے دوران رمی جمرات کا مرحلہ عید الاضحیٰ کے دن یعنی یوم النحر کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جو مسلمانوں کے لیے قربانی اور ایثار کا تہوار ہے۔ رمی جمرات کے بعد حجاج قربانی کرتے ہیں، جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی یادگار ہے۔ اس کے بعد وہ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو جاتے ہیں اور طوافِ وداع کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوتے ہیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔