عید الفطر کا چاند: 11 مارچ کو پہلے روزے والے ملکوں میں 10 اپریل کو عید منانے کی توقع

امارات میں قائم بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ چاند نظر آنے کے لحاظ سے بیشتر ممالک میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی

<div class="paragraphs"><p>بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

دبئی: مصری فتویٰ ہاؤس نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ 1445 ہجری کے ماہ شوال کے چاند کے جائز ہونے کی تصدیق 29 رمضان المبارک بروز پیر 8 اپریل 2024 کو کرے گا تاکہ عید کی تاریخ کا تعین کیا جا سکے۔ تاہم رمضان المبارک کے اختتام پر عید الفطرکے تعین کے لیے عالمی فلکیات مرکز نے اپریل کی دسویں تاریخ مقرر کر دی ہے۔ امارات میں قائم بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ چاند نظر آنے کے لحاظ سے بیشتر ممالک میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

امارات میں قائم عالمی فلکیاتی مرکز نے اپنے بیان میں کہا کہ جن ملکوں میں رمضان المبارک کا مہینہ 11 مارچ بروز سوموار سے شروع ہوا وہ 8 اپریل بروز پیر کو چاند کی رویت کا اہتمام کریں گے تاہم اس دن چاند دیکھنا ناممکن ہے کیونکہ چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا۔ اسی لیے یہ ممالک تیس دن روزے رکھ کر 10 اپریل بدھ کو عید منائیں گے۔ مرکز نے ایک نقشہ بھی پیش کیا جس میں یہ چیز واضح کی گئی کہ دنیا کے تمام خطوں سے 9 اپریل بروز منگل شوال کا چاند کس حد تک دیکھا جا سکتا ہے۔


کونسل آف سینئر سکالرز کے رکن اور سعودی شاہی عدالت کے مشیر رہنے والے شیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ 10 اپریل بروز بدھ شوال کا پہلا دن ہے۔ اس سال رمضان تیس دن کا متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوال کا مہینہ بدھ یعنی 10 اپریل 2024 کو شروع ہو رہا ہے۔ شوال کے دنوں کی تعداد 29 رہنے کا امکان ہے۔

مصری فتویٰ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ وہ شوال 1445 کے چاند کے سروے کی تصدیق 29 رمضان المبارک پیر کے روز 8 اپریل 2024 کو کرے گا۔ چاند نظر آگیا تو عید الفطر منگل 9 اپریل کو ہوگی۔ چاند نظرنہ آیا تو عید کا پہلا دن بدھ 10 اپریل کو ہوگا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔