حیرت انگیز! آپریشن کر ڈاکٹروں نے نکالی پیٹ سے لوہے کی 452 چیزیں

گجرات میں ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹروں نے ایک پاگل شخص کا آپریشن کر اس کے پیٹ سے 452 لوہے کی چیزیں برآمد کی ہیں جن میں چاقو، نیل کٹر اور بولٹ وغیرہ شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

احمدآباد:گجرات کے احمدآباد شہر کےسول اسپتال کے ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک شخص کے پیٹ سے لوہے کے بولٹ،چاقو،نیل کٹر سمیت تقریباً پانچ کلوگرام دھات کی چیزیں نکالی ہیں۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ایم ایم پربھاکر نے آج یواین آئی کو بتایا کہ ذہنی طورپر معذور تقریباً 28سالہ شخص کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد چار دن پہلے مینٹل اسپتال سےیہاں بھیجا گیا تھا۔

جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی سانس کی نلی سے پہلے دھات کا ایک سامان نکالا۔بعد میں اس نے پیٹ درد کی شکایت شروع کردی تو آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے 452چیزیں نکالی گئیں ،جن میں چاقو،نیل کٹر اور نٹ بولٹ وغیرہ شامل ہیں،ان ساری چیزوں کا کل وزن تقریباً پانچ کلو گرام تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی چیزوں کو کھانے اور نگلنے کی عادت ایک خاص قسم کی ذہنی بیماری میں مبتلا لوگوں کو ہوتی ہے۔وہ مستقبل میں پھر ایسی چیزیں نہ کھائیں،اس کےلئے ذہنی علاج ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Aug 2019, 2:10 PM