دہلی: مختلف علاقوں میں عید میلادالنبیؐ کا جلوس تزک و احتشام اور روایتی انداز میں نکالا گیا

دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالواحد قریشی نے کہا کہ نبی پاکؐ کسی ایک انسان یا کسی قوم کے لیے نہیں تھے بلکہ وہ پوری انسانیت کے لیے بنا کر بھیجے گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>جلوس عید میلاد النبی کا منظر</p></div>
i
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: دہلی کے مختلف علاقوں سے جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم روایتی انداز میں نکالے گئے۔ بیشتر مقامات پر صبح سے دوپہر تک علاقے میں جلوس کو گشت کرایا گیا۔ بعض مقامات پر بعد نماز ظہر جلوس برآمد ہوا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی پرانی دہلی کے باڑہ ہندوراؤ میں عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر مرکزی انجمن عید میلاد النبی کی جانب سے عظیم الشان جلوس باڑہ ہندوراؤ سے نکالا گیا۔ اس روایتی جلوس کی روانگی سے قبل مین روڈ باڑہ ہندوراؤ میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی و ادبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ جلسہ کی نظامت محمد ساجد رضا نے کی، جبکہ اختتام صلاۃ و سلام اور مولانا آزاد عالم کی دعا پر ہوا۔

دہلی: مختلف علاقوں میں عید میلادالنبیؐ کا جلوس تزک و احتشام اور روایتی انداز میں نکالا گیا

اس موقع پر دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندرگپتا نے یوم ولادتؐ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج بہت پاک اور مبارک دن ہے۔ حضور پاکؐ کی زندگی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، جیسے آج ملک کا ماحول ہے، ایسے میں حضورؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فخر کے ساتھ کہا کہ رحمت عالمؐ کا یوم پیدائش صرف مسلمان ہی نہیں مناتے بلکہ دیگر اقوام بھی اس کا جشن مناتے ہیں۔


دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالواحد قریشی نے کہا کہ نبی پاکؐ کسی ایک انسان یا کسی قوم کے لیے نہیں تھے بلکہ وہ پوری انسانیت کے لیے بنا کر بھیجے گئے تھے۔ آپؐ نے ہمیشہ ناانصافی اور ظلم کے خلاف لڑائی لڑی، ان کے پیغام پر عمل پیرا ہو کر ہم خوبصورت دنیا بنا سکتے ہیں۔

دہلی: مختلف علاقوں میں عید میلادالنبیؐ کا جلوس تزک و احتشام اور روایتی انداز میں نکالا گیا

سابق وزیر دہلی حکومت اور ممبر اسمبلی محمد عمران حسین نے کہا کہ اگر ہم آپؐ کی مبارک زندگی سے سبق لیں تو ہماری زندگی میں کسی طرح کی کوئی پریشانی، تشدد اور انتشار نہیں ہوگا، اسی لئے ہم تاجدار مدینہ کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلیں۔  قریش نگر سے کو نسلر کے شوہر حاجی محمد مشرفین قریشی نے عوام الناس سے زور دے کر کہا کہ ہم سبھی کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کو اپنی زندگی میں شامل کرنا ہے، یہی ان کے لیے سچا خراج عقیدت ہوگا۔ نیزمیں امید کرتا ہوں کہ یہاں سے لوٹنے کے بعد ہم لوگ پیغمبر اسلامؐ کے سبق کو سیکھ کر جائیں گے اور ان کی تعلیمات کے مطابق چلیں گے۔ بھائی چارہ سمیتی کے قومی صدر حاجی محمد مہربان بھائی قریشی نے کہا کہ پیغمبر اسلامؐ نے ہمیشہ امن و بھائی چارہ کا پیغام دیا ہے، اسے عام کرنا ہی ان کے لیے سچا خراج عقیدت ہوگا۔


شمال مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں میں جلوس محمدی عقیدت و احترام سے نکالے گئے۔ جگہ جگہ سبیلیں سجائی گئیں اور جلوس میں شرکت کرنے والوں سمیت عام لوگوں کو کھانے کے پیکٹ و پانی کا انتظام کیا گیا۔ بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر راج کمار جین کی جانب سے گورکھ پارک بلاک میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں نے ساتھ مل کر جلوس میں شرکت کی اور پھل، پانی و دیگر اشیائے خورد و نوش تقسیم کر پیار و محبت کا پیغام دیا۔ اس موقع پر راج کمار جین نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے اتحاد و محبت کا درس دیا، نیز برائیوں کو جڑ سے ختم کیا ہے، نیز ملک میں امن و امان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر پور میں ہر تہوار یا جلوس سبھی مذاہب کے لوگ مل کر ساتھ مناتے ہیں اور اس میں برابر کے شریک رہتے ہیں۔

دہلی: مختلف علاقوں میں عید میلادالنبیؐ کا جلوس تزک و احتشام اور روایتی انداز میں نکالا گیا

مصطفی آباد اسمبلی حلقہ کے برج پوری وارڈ سے کانگریس کونسلر نازیہ جاوید چودھری کے شوہر جاوید چودھری نے بھی جلوس میں شرکت کی اور کہا کہ یہ جلوس ہر سال پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتا آ رہا ہے، سرکار کائناتؐ کا پیغام محبت اور بھائی چارہ کاہی تھا۔ اس مبارک موقع پر دہلی کی سڑکیں ’سرکار کی آمد مرحبا‘ کی فلک شگاف آوازوں سے گونج رہی تھیں اور چاروں طرف روحانی ماحول دیکھنے کومل رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔