دبنگوں نے بیوی کے سامنے بزرگ دلت کسان کو زندہ جلا یا

بھوپال سے ملحق پرسوريا گھاٹ كھیڑی گاؤں میں 4 دبنگوں نے ایک 70 سالہ بزرگ دلت کسان کو زندہ جلا دیا، 90 فیصد تک جلے کسان کو فوری سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا، لیکن اس نے دم توڑ دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال کے پرسوريا گھاٹ كھیڑی گاؤں میں ایک دلت کسان کو زندہ جلا کر قتل کرنے کا واقعہ قتل کرنے کا سامنے آیا ہے، دبنگوں نے دلت کسان کشوری لال کو بیوی کے سامنے ہی زندہ جلایا ہے، 90 فیصد تک جلے کسان کو فوری طور پر سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا، لیکن اس نے دم توڑ دیا، اس واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی جیسے حالت ہیں ۔ گاؤں میں امن بحالی کے لئے بھاری تعداد میں پولس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

دلت کسان کشوری لال کا قصور صرف اتنا تھا کہ لیز کی زمین کو جوت رہے تھے ، دبنگوں نے مخالفت کی تھی۔

بیرسيا کے پرسوريا گھاٹ كھیڑی گاؤں میں پیش آئے اس واقعہ کو مہلوک دلت کسان کشوری لال کے چھوٹے بیٹے نے بتایا کہ 2002 میں حکومت نے ہمیں پرسوريا واقع 3.5 ایکڑ زمین پٹے پر دی تھی، تبھی سے ہم اس زمین پر کاشت کاری کر رہے تھے، لیکن اس سال گاؤں کے دبنگ تيرن سنگھ یادو نے ہماری زمین پر قبضہ کر لیا۔ بیٹے کے مطابق جمعرات کی صبح ماں تنكھيا اور باپ کشوری لال کھیت پر پہنچے ،تو دیکھا کہ تيرن، اس کا بیٹا پرکاش، بھتیجے سنجو اور بلبیر کھیت کو ٹریکٹر سے جوت رہےہیں، کشوری لال نے اس کی مخالفت کی ، تو چاروں دبنگوں نے پہلے دھمکایا اور پھر کشوری لال کو دبنگوں نے زندہ جلا دیا۔

اس واقعہ سے کچھ دن پہلے بھی دبنگ ٹریکٹر لے کر لیز کی زمین پر جوتائی کرنے پہنچے تھے، لیکن دلت کسان کے احتجاج کے بعد انہیں واپس لوٹنا پڑا تھا۔

دبنگوں کی اس حرکت کے بعد علاقے کے سارے دلت ہسپتال کے سامنے جمع ہو گئے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالب کرنے لگے، بھیڑ بڑھتے دیکھ بیرسيا پولس کو بھوپال سے پولس فورس کو بلوانا پڑا، آناً فاناً میں پولس نے ملزمان تيرن یادو،پرکاش، بلبير اور سنجو یادو کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام ملزم گاؤں سے فرار ہونے کی فراق میں تھے، لیکن دلتوں کی زوردار مخالفت کے سبب پولس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

ایس پی ہیمنت چوہان، ایس ایس پی سنجے ساہو، سی ایس پی لوکیش سنہا، تین تھانہ انچارج سمیت انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولس اور انتظامیہ کے افسروں کی موجودگی میں کشوری لال کی آخری رسوم ادا کی گئیں۔

اس واقعہ کی کانگریس لیڈر اشوک گہلوت نے سخت مذمت کی ہے۔

 دبنگوں نے بیوی کے سامنے بزرگ دلت کسان کو زندہ جلا یا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔