بہار: جرائم کے دو بڑے واقعات نے ریاست کو کیا شرمسار

بہار کی راجدھانی پٹنہ کے قدوئی پوری میں نامعلوم جرائم پیشوں نے ایک شخص کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان صبح کی سیر کرنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نتیش راج میں بے خوف بدمعاشوں کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر جرائم پیشوں نے دو بڑے واقعات کو انجام دیا جس نے ریاست کو شرمسار کر دیا ہے۔ تازہ معاملہ راجدھانی پٹنہ کے قدوئی پوری میں دیکھنے کو ملا۔ یہاں پر بدمعاشوں نے ایک شخص کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتول کا نام روی رائے بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

اس سے قبل نالندہ میں جنتا دل یو لیڈر کے گھر پر بدمعاشوں نے حملہ کیا۔ بدمعاشوں نے کئی راؤنڈ فائرنگ بھی کی ہے۔ خبروں کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولس پر بھی بدمعاشوں نے حملہ کر دیا۔ اس کے بعد لوگوں نے دو بدمعاشوں کو اسلحہ سمیت پکڑا اور پولس کے حوالے کر دیا۔ اس حملے کے بعد لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ ماہوری گاؤں میں ٹکراؤ کی شروعات گزشتہ رات ہی ہو گئی تھی۔ اس کے مرکز میں سابق مکھیا ماہوری باشندہ بِگل سنگھ اور دوسرے فریق کے لوگ تھے۔ اسی سلسلے میں سابق مکھیا کے گاؤں ماہوری میں اتوار کو مسلح بدمعاش آ دھمکے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

اس کے علاوہ بہار میں خواتین اور بچیوں کی سیکورٹی کو لے کر بھی لگاتار سوال اٹھنے لگے ہیں۔ بیگو سرائے میں قتل اور لڑکا-لڑکی کی پٹائی کے بعد لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کو لے کر کنہیا کمار نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جرائم پیشوں کے حوصلے کتنے بلند ہیں، یہ لگاتار دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 May 2019, 2:10 PM