کورونا وائرس Updates: ہندوستان میں کیسوں کی تعداد 700 سے تجاوز

اس دوران 45 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ تاحال 659 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

26 Mar 2020, 7:46 PM

ہندوستان میں کیسوں کی تعداد 700 سے تجاوز

ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور جمعرات کی شام اس مہلک بیماری سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 718 پہنچ گئی ہے۔ وہیں، ملک بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ اس دوران 45 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ تاحال 659 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

26 Mar 2020, 6:51 PM

فرانس کا عراق سے اپنی فوج کے انخلاء کا فیصلہ

عالمی وبا کرونا وائرس کے پیش نظر جمعرات کو فرانس نے عراق سے اپنی فوج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانس کے جنرل اسٹاف کے حوالے سے لی فیگارو اخبار نے یہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے بدھ کو عراقی فوجی کمانڈر نے فرانس کی فوجی ٹکڑیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

جنرل اسٹاف کے حوالے سے اخبار نے لکھا ہے کہ ’’صحت بحران کے پیش نظر عراق کے تعاون سے اتحادی فوج نے عراقی فوجی طاقتوں کی موجودگی کو ایڈجسٹ کرنے اور ٹریننگ کو عبوری طور سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ فرانسی فوج کی ٹکڑیوں کی واپسی 26 مارچ سے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے 11مارچ کو کووڈ۔19کی وبا کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔ اب تک اس خطرناک وائرس سے 21,116 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریبا 4,65,163 اس سے متاثر ہیں۔

26 Mar 2020, 4:35 PM

دنیا بھر میں 22000 سے زیادہ اموات

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس کی زد میں آنے سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 22021 ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد 486702 ہو گئی ہے جن میں سے 117452 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


26 Mar 2020, 4:15 PM

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1106 لوگ متاثر، آٹھ کی موت

پاکستان میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اب تک 1106 افراد اس سے متاثر ہیں اور آٹھ کی موت ہو چکی ہے۔ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ یہاں 413 لوگ متاثر ہے اور ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔ پنجاب میں 323 افراد متاثر ہے، 2 افراد کی موت ہوئی ہے اور خیبر پختونخوا میں 121 افراد متاثر ہیں اور تین کی موت ہوئی ہے۔

بلوچستان میں 131 لوگ متاثر ہے اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے، وہی اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 20 مریض ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 84 لوگ متاثر ہے اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت ظفر مرزا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 21 سے 30 سال کے نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے۔

26 Mar 2020, 3:48 PM

پاکستان میں رہ رہے ہندوستانی طالب علموں سے محتاط رہنے کی اپیل

ہندوستان نے عالمی وبا کرونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں رہنے والے ہندوستانی طالب علموں سے محتاط اور ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ پاکستان میں پڑھنے والے ہندوستانی طالب علموں کو ضرورت پڑنے پر ہندوستانی ہائی کمشنر سے رابطہ قائم کرنے کوبھی کہا گیا ہے اور ان سے رابطہ کے لئے فون نمبر 03028514549 جاری کیا گیا ہے۔


26 Mar 2020, 2:02 PM

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 681 ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس کووڈ -19 سے اب تک 13 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 681 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والی ویب سائٹ ورڈومیٹر کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 25 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے 681 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس سے ملک بھر میں اب تک 13 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 43 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔ جبکہ 625 زیر علاج ہیں۔

مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، کرناٹک، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش، گجرات، تلنگانہ اور لداخ میں ابھی تک سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس سے مہاراشٹر اور گجرات دو، دہلی، کرناٹک، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔