کورونا نے داؤد ابراہیم گینگ کے رکن ’فہیم مچ مچ‘ کو کیا ہلاک

فہیم پر ممبئی میں جبراً وصولی اور قتل کے کئی معاملے درج ہیں، ہندوستانی جانچ ایجنسیوں کے مطابق فہیم طویل مدت سے داؤد اور چھوٹا شکیل کے ساتھ کراچی میں مقیم تھا۔

فہیم مچ مچ
فہیم مچ مچ
user

تنویر

کورونا انفیکشن کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے اور کئی مشہور ہستیوں کو اس وائرس نے اپنا نوالہ بنا لیا ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل کے انتہائی قریبی فہیم مچ مچ کی موت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق فہیم مچ مچ کا انتقال جمعہ کو پاکستان واقع کرانچی میں ہوا۔ حالانکہ چھوٹا شکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ فہیم کی موت جنوبی افریقہ میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فہیم پر ممبئی میں جبراً وصولی اور قتل کے کئی معاملے درج ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ اور دہلی اسپیشل سیل کو کئی معاملوں میں اس کی تلاش تھی۔ ہندوستانی جانچ ایجنسیوں کے مطابق فہیم طویل مدت سے داؤد اور چھوٹا شکیل کے ساتھ کراچی میں مقیم تھا۔ وہ آئی ایس آئی کے لیے کام کر رہا تھا۔


فہیم مچ مچ کو داؤد ابراہیم کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ داؤد کے وفاداروں میں سے ایک تھا اور اپنی گینگ کے ذریعہ سے ممبئی میں اب بھی سرگرم تھا۔ یہ بھی تصور کیا جا رہا ہے کہ مچ مچ کی موت داؤد کے لیے زبردست جھٹکا ہے۔ فہیم مچ مچ ممبئی اور دیگر مقامات پر داؤد ابراہیم کے آپریشنز کو دیکھتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔