’ہائی پروفائل دھوکہ دہی سے متعلق راجن کی چٹھی پر کارروائی کیوں نہیں‘

رگھو رام راجن نے پارلیمانی پینل کو ارسال کردہ رپورٹ میں کہا تھا کہ انھوں نے دھوکہ دہی سے جڑے ہائی پروفائل معاملوں کی ایک فہرست پی ایم او کو بھیجی تھی لیکن پتہ نہیں اس پر کوئی کارروائی ہوئی یا نہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

وشو دیپک

کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے 11 ستمبر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھو رام راجن کی اس چٹھی کا تذکرہ کیا جو انھوں نے گورنر رہتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھی تھی۔ اس چٹھی میں راجن نے کچھ بڑے لوگوں کے خلاف وزیر اعظم سے کارروائی کرنے کی اپیل کی تھی۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ راجن نے مودی کو جو فہرست سونپی تھی اس میں میہل چوکسی اور نیرو مودی کا بھی نام تھا۔

سابق آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن نے پارلیمانی پینل کو بھیجی گئی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ انھوں نے دھوکہ دہی سے جڑے ہائی پروفائل معاملوں کی ایک فہرست وزیر اعظم دفتر کو بھیجی تھی، لیکن انھیں پتہ نہیں ہے کہ اس پر کوئی کارروائی ہوئی بھی یا نہیں۔

’ہائی پروفائل دھوکہ دہی سے متعلق راجن کی چٹھی پر کارروائی کیوں نہیں‘

کانگریس نے اس کے ساتھ این پی اے کے سوال پر بھی مودی حکومت پر جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ جب 2014 میں یو پی اے اقتدار سے باہر ہوئی اس وقت 2 لاکھ 83 ہزار کروڑ روپے کے این پی اے تھے۔ گزشتہ 52 مہینوں میں این پی اے بڑھ کر 12 لاکھ کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔ کانگریس نے حکومت سے پوچھا ہے کہ آخر اس کا ذمہ دار کون ہے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔