پیغبرِ اسلام کے خاکوں کا مقابلہ منسوخ

وجہ کوئی بھی رہی ہو لیکن وقت رہتے ہالینڈ کے انتہائی دائیں بازو کے قانون ساز گیرٹ وائلڈر نے دوسروں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے سبب پیغمبر اسلام کے خاکوں کا مقابلہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہالینڈ کے گریٹ وائلڈر نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی تشدد کے خطرات کے سبب انہوں نے فیصلہ لیا ہے کہ اب کارٹون بنانے کا مقابلہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے جن وجوہات کے سبب بھی یہ فیصلہ لیا ہو لیکن عالم امن کے لئے یہ ایک اچھا قدم ہے کیونکہ ان مقابلوں کے اعلان سے ہی سماج کے ایک بڑے طبقہ میں کافی ناراضگی تھی۔

واضح رہے کہ پیغبرِ اسلام کے خاکے بنانے کا یہ مقابلہ رواں سال نومبر میں ہا لینڈ کی پارلیمان میں گریٹ وائلڈر کی سیاسی جماعت کے دفتر میں منعقد ہونا تھا۔ خاکوں کا مقابلے کے انعقاد کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاج ہو رہا تھا اور کئی مذہبی جماعتوں نے اس سارے معاملہ کا سخت نوٹس لیا تھا اور انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ہالینڈ کے قانون ساز گریٹ وائلڈر نے جمعرات کو دیر رات جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ’اسلامی تشدد کے خطرات کے سبب اب کارٹون بنانے کا مقابلہ نہیں ہو گا۔‘ وائلڈر کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال نومبر میں ہونے والے اس مقابلے کے ذریعے دوسروں کو بھی خطرات سے دوچار نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام مخالف رجحانات رکھنے والے ہالینڈ کے قانون ساز کو اپنے نظریات کے سبب قتل کی دھمکیاں ملی ہیں اور انھیں خصوصی حفاظتی تحویل میں رہنا پڑتا ہے۔ پیغبرِ اسلام کے خاکے بنانے کا یہ مقابلہ ہالینڈ کی پارلیمان میں منعقد ہونا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Aug 2018, 7:09 AM