دہلی میں 4 سے 15 نومبر تک پھر نافذ ہوگا ’طاق-جفت‘ نظام، کیجریوال کا اعلان

دہلی میں دیوالی کے موقع پر آلودگی بڑھ جاتی ہے۔ ایسے میں اس باتا کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت نے پہلے ہی طاق-جفت نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی میں 4 نومبر سے لے کر 15 نومبر تک طاق-جفت نظام نافذ کیا جائے گا۔ آلودگی کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی کی کیجریوال حکومت نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے دہلی کے لوگوں کو ماسک دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ کیجریوال حکومت اکتوبر کے مہینے میں لوگوں کو این-95 ماسک مہیا کرائے گی۔


غور طلب ہے کہ دہلی میں دیوالی کے وقت آلودگی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایسے میں اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے پہلے ہی حکومت نے ضروری قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ایشو پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ ماحولیات کو بہتر کرنے کے لیے لوگوں کو درخت لگانے کی ترغیب دی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی حکومت نے لوگوں میں پودے تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے دیوالی پر پٹاخہ نہ جلانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ دیوالی پر پٹاخوں کی وجہ سے پریشانی مزید بڑھ جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں دہلی کے باشندوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ دیوالی پر پٹاخے نہ جلائیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ چھوٹی دیوالی کے دن بڑا لیزر شو رکھا جائے گا جس میں سبھی دہلی کے باشندوں کو مدعو کیا جائے گا۔ اس کے بعد پٹاخہ جلانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔