ہندوستان میں 2 'کورونا ویکسین' کا ہو رہا کلینیکل ٹرائل: وزارت صحت

ایک ویکسین کا 1150 لوگوں پر ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹرائل ملک بھر کے 8 اسپتالوں اور اداروں میں ہو رہا ہے۔ دوسرے ویکسین کا ٹرائل ملک کے 5 اسپتالوں اور اداروں میں کیا جا رہا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

تنویر

کورونا انفیکشن سے نجات دلانے کے لیے دنیا بھر میں کئی ویکسین پر تجربہ چل رہا ہے اور لوگ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ ہیومن ٹرائل میں کامیاب ویکسین جلد مارکیٹ میں دستیاب ہو۔ عالمی صحت ادارہ نے گزشتہ 24 جولائی کو جو رپورٹ پیش کی تھی اس کے مطابق دنیا بھر میں 3 ویکسین ایسی ہیں جن کا ٹرائل اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ ان ویکسین کو بنانے والے امریکہ، برطانیہ اور چین کے الگ الگ لیب ہیں۔

اس درمیان ہندوستان میں بھارت بایوٹیک کے ذریعہ تیار کردہ 'کوویکسن' پر ہیومن ٹرائل چل رہا ہے، لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ایک اور ویکسین کا ٹرائل ہندوستان میں جاری ہے۔ ہندوستانی وزارت صحت کے او ایس ڈی راجیش بھوشن کے مطابق ہندوستان میں دو ویکسین ایسے ہیں جو کلینیکل ٹرائل کے پہلے اور دوسرے مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔ ایک ویکسین کا 1150 لوگوں پر ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹرائل ملک بھر کے 8 اسپتالوں اور اداروں میں ہو رہا ہے۔ دوسرے ویکسین کا ٹرائل ملک کے 5 اسپتالوں اور اداروں میں کیا جا رہا ہے۔


یہاں قابل ذکر ہے کہ پوری دنیا میں 24 ایسی کمپنیاں ہیں جو ویکسین ٹرائل کے کلینیکل اسٹیج پر ہیں۔ کلینیکل اسٹیج سے مراد ان ویکسین کا تجربہ انسانوں پر شروع ہونا ہے۔ ان میں زیادہ تر ویکسین کا تجربہ دوسرے مراحل میں ہے۔ عموماً ایک ویکسین کے ایجاد میں تین مراحل کا کلینیکل تجربہ کرنا ہوتا ہے۔ عالمی صحت ادارہ کے مطابق دنیا بھر میں 141 کمپنیاں ایسی ہیں جو کلینیکل ٹرائل کے مہانے پر کھڑی ہوئی ہیں۔ ان کمپنیوں میں ویکسین کو لے کر ریسرچ اور جانوروں پر بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس مرحلہ کے بعد ہی کلینیکل ٹرائل کا عمل شروع ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔