چھتیس گڑھ: رمن سنگھ کے داماد پنیت گپتا کے خلاف سرکلر جاری، دیکھتے ہی ہوگی گرفتاری

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کے داماد اور ڈی کے ایس سپر اسپیشلٹی اسپتال کے سابق سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پنیت گپتا پر پولس نے شکنجہ کس دیا ہے۔ ان کے خلاف لُک آؤٹ سرکلر جاری ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کے داماد ڈاکٹر پنیت گپتا کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی کے ایس میں ہوئی کروڑوں کی مالی بے ضابطگی کے معاملے میں گول بازار تھانہ میں دھوکہ دہی کا کیس درج کرنے کے بعد سے غائب ڈاکٹر پنیت گپتا کے بیرون ملک بھاگنے کے اندیشہ کو دھیان میں رکھ کر جمعہ کی دوپہر رائے پور پولس نے ان کے خلاف لُک آؤٹ سرکلر جاری کیا۔ سرکلر آئی بی کو بھیجا گیا ہے تاکہ آئی بی کے ذریعہ ملک بھر کے سبھی ائیر پورٹ پرلُک آؤٹ سرکلر چسپاں کیا جا سکے۔

اس سے قبل دوپہر کو پولس نے ڈی کے ایس اسپتال میں چھاپہ مارا۔ وہاں پر بنے لاکر روم کو کھولا گیا۔ حالانکہ کچھ ہاتھ نہیں لگا۔ اس درمیان وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اسپتال گھوٹالہ سے متعلق فائلیں غائب ہیں۔ حال ہی میں پولس نے ڈاکٹر پنیت گپتا کے ٹھکانوں کی تلاشی لی تھی۔ قابل غور ہے کہ ڈی کے ایس اسپتال میں سامان خرید اور دیگر معاملوں میں بدعنوانی سامنے آنے کے بعد گول بازار تھانہ میں معاملہ درج کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس نے ڈاکٹر پنیت کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا تھا، لیکن وہ نہیں آئے۔ اب ان کی گرفتاری کے لیے اب پولس نے لُک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔