مودی کی افتتاحی تقریب کی وجہ سے طیارہ کی پرواز منسوخ، مسافروں میں غصہ 

بستر سے ہوائی جہاز سروس شروع ہونے سے پہلے ہی یہاں کی پرواز متاثر ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ بستر سے وشاکھاپٹنم جانے والی پرواز کے تمام ٹکٹ منسوخ ہونے سے تمام مسافرناراض ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ کے بستر سے گھریلو طیارہ سروس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کرنے والے ہیں، وزیر اعظم مودی بھلائی سے ہوائی جہاز سروس کا رسمی افتتاح کریں گے، لیکن بستر سے ہوائی جہاز سروس کے افتتاح سے قبل ہی یہاں کی ہوائی خدمات متاثر ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے بستر سے وشاکھاپٹنم جانے والی پرواز کے تمام ٹکٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

ٹکٹ منسوخ ہونے سے مسافروں میں بھاری غصہ ہے، اس ہوائی سفر کے لئے بہت سے مسافروں نے رائے پور سے بستر اور پھر بستر سے وشاکھا پٹنم کے ٹکٹ بک کرائے تھے، اس کے علاوہ مسافروں نے وشاکھا پٹنم میں بھی اپنے لئے ہوٹل بک کروا چکے تھے، جس کو اب کینسل کرنا پڑا ہے، جن مسافروں نے ٹکٹ بک کرائے تھے، انہیں بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل ٹکٹ منسوخ ہونے کی اطلاع دی گئی ہیں۔

ایئر اڑیسہ نے ٹکٹ کیوں منسوخ کئے، اس بارے میں کوئی صحیح معلومات نہیں دی گئی۔وگوں کو اس گھریلو پرواز کا طویل عرصے انتظار تھا، جس دن سے ایئر اڑیسہ نے ٹکٹوں کی بکنگ شروع کی تھی اسی دن سے لوگوں نے وشاکھاپٹنم کے ٹکٹ بک کروائے تھے، بہت سے مسافروں نے موسم گرما کی چھٹیوں کے چلتے اپنا مکمل ٹور پروگرام فائنل کر لیا تھا، لیکن اب اچانک ٹکٹ منسوخ ہو جانے سے پریشان ہے۔

خبروں کے مطابق، بہت سے مسافروں نے ایئر اڑیسہ کے خلاف صارفین فورم میں جانے کا من بنا لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس سفر کے لئے انہوں نے وشاکھا پٹنم میں ہوٹل، ٹیکسی تک بک کروا چکے تھے اور اس کی آن لائن ادائیگی بھی کر چکے تھے، اب بکنگ کینسل ہونے کے بعد پیسے واپس ہوں گے یا نہیں، یہ طے نہیں ہے۔

دوسری طرف، رائے پور ضلع انتظامیہ، اور ایئر پورٹ اتھارٹی کے افسران گھریلو سروس کے اجراء کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔