مہاراشٹر: لون کے بدلے افسر نے کسان کی بیوی سے مانگی عصمت

پولس میں درج شکایت میں کہا گیا ہے کہ قرض کے لئے درخواست موصول ہونے کے بعد بینک منیجر نے کسان کی بیوی کا فون نمبر لیا اور کہا کہ وہ بعد میں رابطہ کرے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کے بلڈھنا ضلع میں سینٹرل بینک آف انڈیا کی ایک شاخ مینیجر نے کسان کو قرض کی درخواست کو منظوری دینے کے لئے اس کی بیوی سے جنسی تعلقات بنانے کی فرمائش کی۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ دتالا گاؤں میں واقع سینٹرل بینک آف انڈیا کی شاخ کا ہے۔ جہاں کسان کی بیوی موجودہ مانسون موسم کے لئے قرض کے سلسلے میں گئی تھی۔

اس واقعہ کی معلومات ملنے سے سینکڑوں کی تعداد میں مشتعل گاؤں والے سینٹرل بینک آف انڈیا پہنچے اور بینک منیجر کے خلاف نعرے بازی کی اور بینک کے سائن بورڈ توڑ ڈالے، متاثرہ خاتون کے شوہر کی طرف سے درج شکایت کے مطابق اس کی بیوی قرض کی درخواست لے کر سینٹرل بینک کے برانچ منیجر راجیش هیوسے سے ملنے گئی تھی۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ درخواست اور دستاویزات حاصل کرنے کے بعد هیوسے نے اس کا فون نمبر لیا اور کہا کہ وہ بعد میں اس سے رابطہ کرے گا، ھیوسے نے اس وقت بھی خاتون سے قابل اعتراض لہجے میں بات کی تھی۔

جمعہ کے روز بینک کے چپراسی منوج چوہان نے خاتون کو فون کرکے هیوسے کی یہ ناپاک تجویز کے بارے میں بتایا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ جنسی تعلقات کے بدلے اسے ایک پرکشش قرض کا پیکج دیا جا سکتا ہے، خاتون نے پوری بات چیت ریکارڈ کر لی، جس کی بنیاد پر مقامی پولس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

تفتیشی افسر بی آر گانوے اور ان کی ٹیم چپراسی اور برانچ منیجر کو گرفتار کرنے کے لئے بینک پہنچے، لیکن ان کے پہنچنے سے پہلے ہی دونوں وہاں سے فرار ہو چکے تھے، پولس دونوں کی تلاش کر رہی ہے۔

مہاراشٹر کانگریس کے صدر اشوک چوان نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور فرار بینک منیجر کو معطل کرنے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔