’کینوا‘ میں بڑے پیمانے پر چھنٹنی کی تیاری! 22 فیصد ملازمین کی نوکری خطرے میں
کینوا نے پہلی بار بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھنٹنی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے تقریباً 1271 ملازمین کی نوکری چلی جائے گی۔ کمپنی کے 37 ممالک میں تقریباً 5700 ملازمین ہیں، جن میں ہندوستان بھی شامل ہے۔

کینوا نے پہلی بار بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھنٹنی کا اعلان کیا ہے۔ دراصل مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر بڑھتے اخراجات اور خودکار نظام (آٹومیشن) کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر کمپنی کچھ تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں تقریباً 22 فیصد ملازمین کو چھنٹنی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس فیصلے سے تقریباً 1271 ملازمین کی نوکری چلی جائے گی۔ کینوا کی سی ای او میلنی پرکنز نے ملازمین کو ایک ای میل کے ذریعے میمو بھیجا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ میمو میں انہوں نے لکھا کہ اس فیصلے سے لوگوں کو ہونے والی پریشانی اور تکلیف کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔ کمپنی کے 37 ممالک میں تقریباً 5700 ملازمین ہیں، جن میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ حالانکہ اب تک یہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں کہ کس ملک میں کتنے ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کئی ٹیک کمپنیوں نے چھنٹنی کی ہے، لیکن کینوا کا طریقہ بے حد مختلف ہے۔ وہ نوکری گنوانے والے ملازمین کو مفت میک بُک، 6 ماہ کی تنخواہ اور ایک سال کے لیے مفت میں پریمیم ’لنکڈ اِن‘ کا سپورٹ ملے گا۔ عام طور پر جب کوئی کمپنی کسی ملازم کو نوکری سے نکالتی ہے تو اسے سیورنس پیکج دیا جاتا ہے۔ اس پیکج کے تحت چند ماہ کی تنخواہ سمیت دیگر مراعات دی جاتی ہیں۔ لیکن کینوا میں ہونے والی چھنٹنی اس معاملے میں کچھ الگ ہے۔ کمپنی نوکری سے نکالے جانے والے ملازمین کو کچھ خاص سہولیات فراہم کر رہی ہے، جن میں مفت میک بک بھی شامل ہے۔ کمپنی کے میمو کے مطابق چھنٹنی سے متاثر ہونے والے تمام 1271 ملازمین کو اپنے میک بک اپنے پاس رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
کینوا کی سی ای او میلنی پرکنز کا کہنا ہے کہ میک بک دینے کا مقصد یہ ہے کہ ملازمین اگر کمپنی چھورتے ہیں تو اس کے بعد بھی ان کے پاس لیپ ٹاپ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی جانتی ہے کہ بہت سے لوگوں کے پاس ذاتی لیپ ٹاپ نہیں ہوتا ہے۔ حالانکہ ملازمین کو دیے جانے والا لیپ ٹاپ کونسا ہے، اس کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ کینوا کی طرف سے چھنٹنی میں باہر کیے جانے والے ملازمین کو مفت میک بک کے ساتھ لنکڈ اِن پریمیم کا ایک سال کے لیے سبسکرپشن بھی ملے گا۔ ایسے میں ملازمین اپنے کیریئر کے لیے کوچنگ اور انٹرویو وغیرہ کی تیاری کر پائیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیلنٹ ایکوزیشن ٹیم کو بھی اس کام میں لگائے گی، تاکہ ملازمین اپنا ریزیومے ریویو کرا سکیں اور انٹرویو کی مشق بھی کر سکیں۔ ایسے میں انہیں اگلی نوکری حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
کینوا کی چھنٹنی کے باعث نوکری گنوانے والے ملازمین کو معاشی مدد بھ ملے گی۔ سی ای او نے بتایا کہ متاثرہ ملازمین کو کم از کم 6 ماہ کی تنخواہ ملے گی اور اس میں قانونی طور پر ملنے والے تمام مراعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مراعات تمام ملازمین کو ملے گا خواہ وہ کسی بھی ملک میں رہتے ہوں۔ کینوا ’کلیکٹیو فنڈ‘ بھی شروع کر رہی ہے۔ اس فنڈ کے تحت چھنٹنی سے متاثر ہونے والے ملازمین کو 10 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 8.9 لاکھ روپے) کی مالی امداد دی جائے گی۔ اس سے وہ ملازمین اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے جو خود کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
