عوام مخالف پارٹی ہے بی جے پی: مایاوتی

مایاوتی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کے خلاف بی ایس پی کو کارگر حکمت عملی بنانی ہے۔اور اس سلسلے میں پارٹی کی اعلی قیادت ملک کے وسیع سیاسی، سماجی اوراقتصادی مستقبل کو ذہن میں رکھ فیصلہ کرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے پارٹی کے آل انڈیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر زوردار حملہ بولا انہوں نے کہا کہ عوام کی نظر میں بی جے پی مفاد عامہ، عوامی فلاح اور ملک کے مفاد وغیرہ کے خلاف ایک عوام مخالف اور خود مختار پارٹی اور حکومت بن کر ابھری ہے، انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اب بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنا اب ضروری ہو گیا ہے۔

مایاوتی نے کہا کہ کرناٹک میں اتحاد کے اچھے نتائج نکلے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں بھی بی ایس پی-آئی این ایل ڈی (انڈین نیشنل لوک دل) اتحاد تیزی سے اپنی سیاسی جگہ بنا رہا ہے، جس سے بی جے پی پریشان ہے، انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی اور لوک سبھا کے عام انتخاب میں بی ایس پی کو بی جے پی کے خلاف اپنی کارگر حکمت عملی بنانی ہے۔ مایاوتی نے کہا، "اس سلسلے میں پارٹی کی اعلی قیادت بی ایس پی موومنٹ کے مستقبل کے ساتھ ساتھ ملک کے وسیع سیاسی، سماجی اور اقتصادی مستقبل کو ذہن میں رکھ فیصلہ کرے گا اور ضرورت پڑنے پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ انتخابی اتحاد یا معاہدہ کے سلسلے میں آخری فیصلہ کرنے کا اختیار پارٹی ہائی کمان کے پاس محفوظ ہے، جس کا احترام ضروری ہے۔

مایاوتی نے اجلاس میں پارٹی کے قومی نائب صدر اور نیشنل كورڈینیٹر جے پرکاش سنگھ کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان بھی کیا۔ جے پرکاش نے راہل گاندھی کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا تھا اور انہیں غیر ملکی بتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔