پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے، ٹریزا مے

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے، ٹریزا مے
پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے، ٹریزا مے
user

ڈی. ڈبلیو

برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق اتوار کے روز وزیر اعظم مے نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت کی۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تناؤ میں کمی لانے کے لیے عمران خان کے عزم اور بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے فیصلے کو بھی سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجوہات پر توجہ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

لندن میں برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں وزیر اعظم مے نے اس بات زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں تعاون کرتے ہوئے پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔

علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے برطانیہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں 14 فروری کو ہونے والے ایک خودکش کار بم حملے کی ذمہ داری جیش محمد نامی تنظیم نے ہی قبول کی تھی۔ اس حملے میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے 40 سے زائد اہلکار مارے گئے تھے۔

اس دہشت گردانہ کارروائی کے بعد چھبیس فروری کی صبح بھارت کے جنگی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو کر پاکستان کے علاقے جبہ میں بارودی مواد گرایا تھا۔ پاکستان کے مطابق اس کے طیاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جنگی طیاروں کو ملکی حدود سے باہر جانے پر مجبور کر دیا تھا۔ دوسری جانب بھارت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کے جنگی طیاروں نے پاکستان میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں پر حملہ کرتے ہوئے اس تنظیم کے سینکڑوں ارکان کو ہلاک کر دیا تھا۔ بعد ازاں پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارت کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔