اہم خبریں: گجرات میں بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

25 Mar 2021, 11:04 PM

گجرات: تیزی سے بڑھ رہے ہیں کورونا کیسز، 24 گھنٹوں میں 1961 نئے معاملے

احمد آباد: گجرات پر کورونا کا شکنجہ ایک بار پر تیزی سے کستا نظر آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 1961 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو اب تک کسی ایک دن مین سب سے زیادہ ہیں۔ اس دوران سات لوگوں کی اس وائرس سے موت بھی ہوئی ہیں جن میں چار سورت اور ایک احمد آباد شہر میں جبکہ دو مہی ساگر ضلع میں ہوئی ہیں۔ احمد آباد اور سورت میں بالترتیب 551 اور 501 نئے معاملے سامنے آئے ہین۔ اب تک ریاست میں کل 4473 اموات درج کی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت کے صحت کے محکمے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1405 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی۔ سرگر معاملوں کی تعداد بڑھ کر 9372 ہوگئی ہے جن میں 81 لوگوں وینٹی لیٹر پر ہیں۔

25 Mar 2021, 10:05 PM

مجھے بلی کا بکرا بنایا جارہا ہے: سچن وازے

ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں ممبئی پولیس کے اے پی آئ سچن واز سے متعلق انٹیلیہ کیس میں سماعت ہوئی۔ ایجنسی کی تحقیقات کے بعد عدالت نے اسے ۳؍ اپریل تک پولس تحویل میں بھیج دیا۔ اس دوران این آئی اے نے عدالت میں متعدد دعوے کیے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے بتایا کہ وازے کے گھر سے 62 کارتوس ملے ہیں ، جن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کارتوس کے ساتھ کیا کرنے والا تھا۔ سروس ریوالور کے لئے اسے دی گئی 30 گولیوں میں سے صرف پانچ برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے یہ نہیں بتایا کہ باقی گولیاں کہاں گئیں۔ این آئی اے نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ واز ےکے ساتھی کے لئے سرکاری گواہ بننا ٹھیک نہیں ہے۔ جب اس معاملے میں چارج شیٹ دائر کی جاتی ہے تو کسی بھی شخص کو سرکاری گواہ بنایا جاتا ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران سچن وازے نے کہا کہ وہ سیاست کا شکارہے اور اس معاملے میں انہیں قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس معاملے میں جرم قبول نہیں کیا ہے۔ میں نے اس کیس کی 12 دن تفتیش کی اور پھر کچھ تبدیلیاں رونما ہوئیں اور مجھے این آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ، عدالت میں اس نے اعتراف کیا کہ اینٹیلیا کیس کو حل کرکے وہ خود کو ایک ’معروف پولس افسر‘کی طرح دیکھنا چاہتا تھا ۔ ۔سماعت کے دوران این آئی اے نے سچن واز کی مزید 15 دن کی تحویل طلب کی ۔ عدالتی سماعت کے دوران ، این آئی اے نے کہا کہ وہ تفتیش میں تعاون نہیں کررہا ہے۔ این آئی اے نے کہا کہ جس کی ضرورت ہے۔ وہ بہت سارے ثبوت اکٹھا کرنا ہے ، جس میں ڈی این اے میچز ، خون کے نمونے اور سی سی ٹی وی شامل ہیں۔ لہذا ، وہ ابھی تحویل اور حراست چاہتے ہیں۔ سماعت کے دوران ، اے ایس جی انیل سنگھ نے کہا کہ یہ ملک میں ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ اس معاملے میں ، وہی پولیس اہلکار ملزم ہے ، جو اس معاملے کی تحقیقات کر رہا تھا۔

25 Mar 2021, 9:49 PM

بینک جعلسازی معاملے میں 100 ٹھکانوں پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

نئی دہلی: تقریباً 3700 کروڑ روپے کی بینک جعلسازی معاملے میں جمعرات کو ملک کے 100 مقامات پر سی بی آئی نے چھاپے مارے۔ سی بی آئی ترجمان آر سی جوشی نے یہاں بتایا کہ مختلف نیشنلائز بینکوں کی شکایات پر 30 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ان بینکوں میں انڈین اوورسیز بینک، یونین بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودا، پنجاب نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، آئی ڈی بی آئی، کینرا، انڈین بینک اور سینٹرل بینک آف انڈیا شامل ہیں۔ جوشی نے بتایا کہ سی بی آئی دستوں نے 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 100 مقامات پر چھاپے مارے۔ ان مقامات میں دلی، کانپور، متھرا، نوئیڈا، گروگرام، چنئی، تروورور، ویلور، تیروپور، بنگلور، گنٹور، حیدر آباد، بیلاری، ودودرا، کولکاتا، مغربی گوداوری، سورت، ممبئی، بھوپال، نماڑی، تروپتی، وشاکھا پٹنم، احمد آباد، راجکوٹ، کرنال، جے پور اور سری گنگا نگر شامل ہیں۔ یہ چھاپے گھپلوں کے خلاف خصوصی مہم کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران کئی قابل اعتراض دستاویزات اور دیگر اشیا / ڈیجیٹل شواہد برآمد کئے گئے ہیں۔


25 Mar 2021, 9:04 PM

ریاستی وزیر ذاکر حسین پر حملہ معاملہ میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

کولکاتا: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم جو مغربی بنگال کے وزیر مملکت برائے لیبر ذاکر حسین پر حملے کی تحقیقات کر رہی ہے، نے جمعرات کے روز چھاپے مارے۔ تفتیشی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز این آئی اے حکام نے مرشد آباد میں ونئے شیخ اور محمدی شیخ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ میں واقع سنگھ بھم میں واقع سعید الاسلام کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ مرشدآباد سے کلکتہ لوٹ رہے ذاکر حسین پر مرشدآباد ریلوے اسٹیشن پر حملہ کردیا گیا تھا۔ جس میں و ہ زخمی ہوگئے۔این آئی اے کے ساتھ سی آئ ڈی بھی اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

25 Mar 2021, 8:02 PM

سری لنکائی بحریہ نے 54 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا

رامیشورم: سری لنکا کی بحریہ نے بین الاقوامی سمندری سرحد کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں تملناڈو کے 54 ماہی گیروں کو بدھ کی رات گرفتار کر لیا۔ ان میں رامیشورم اور ناگپٹنم کے 20-20 اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پدوچیری کے 14 ماہی گیر ہیں۔ سری لنکا کی بحریہ نے پانچ کشتیاں ضبط کر لی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے سری لنکا سے موصول رپورٹ کے حوالے سے آج بتایا کہ سری لنکا بحریہ کی شمالی کمان یونٹ نے ہندستانی کشتیوں کو ضبط کر لیا جن پر 14 ماہی گیر سوار تھے۔ یہ واقعہ جافنا میں کووِلن ساحل سے تقریباً تین سمندری میل دور ہوئی۔ ان فضائیہ سے 1030 کلو گرام مچھلی اور مچھلی شکار کے استعمال میں آنے والے فشنگ گیئر بھی ضبط کیے گئے۔ ایک دوسرے واقعہ میں سری لکنائی بحریہ کی شمالی وسطی کمان یونٹ نے ایرانے ٹیو جزیرے سے پانچ سمندری میل دور اور منّار ضلع میں پوسالی سے سات سمندری میل دور سری لنکائی سمندری سرحد میں دو کشتیوں میں 20 ماہی گیروں کو مچھلی پکڑتے ہوئے گرفتار کیا۔ اسی طرح سری لنکائی بحریہ کی مشرقی کمان یونٹ نے مُلَّیتیو سے ساڑھے آٹھ سمندری میل دور مزید دو کشتیوں کو پکڑ کر 20 ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔ ان کے پاس سے مچھلی پکڑنے کے دیگر وسائل بھی ضبط کیے گئے۔ دو دیگر کشتیاں بھی سری لنکا کی آبی سرحد کو تقریباً 62 سمندری میل دور عبور کرنے پر ضبط کی گئیں۔ ضبط کی گئی کشتی اور گرفتار کیے گئے 54 ماہی گیروں کو آگے کی کاروائی کے لیے افسران کو سونپ دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔