اہم خبریں: سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں پنچایت ضمنی الیکشن پر روک لگانے سے کیا انکار

پنچایت انتخابات / تصویر آئی اے این ایس
پنچایت انتخابات / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

06 Jul 2021, 7:25 PM

مہاراشٹر: پنچایت ضمنی الیکشن پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں ہونے والے پنچایت الیکشن کو ملتوی کرنے سے منگل کے روز انکار کر دیا۔ جسٹس اے ایم کھانوِلکر کی صدارت والی بینچ نے اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو کورونا پروٹوکال کے مطابق اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کا خیال کرتے ہوئے الیکشن کروانے کی اجازت دی۔ جسٹس کھانولر نے کہا کہ کمیشن کو آئین اور قانون کے ذریعے آئینی ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ایک یقینی معین وقت کے اندر الیکشن کروائے۔ غور طلب ہے کہ ریزرویشن کی 50 فیصد کی حد کی خلاف ورزی کے سبب پانچ اضلاع کی ڈسٹرکٹ کونسل اور اس کے تحت آنے والی 33 پنچایت کمیٹیوں کی سیٹیں خالی ہوئی تھیں جن پر ضمنی الیکشن کروانا ہے لیکن ریاستی حکومت نے وبا کو بنیاد بنا کر ضمنی الیکشن پر چھ ماہ کے لیے روک لگانے کی درخواست سپریم کورٹ سے کی تھی۔

06 Jul 2021, 6:29 PM

والد کے قتل کے الزام میں 2 بیٹے گرفتار

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے گور تھانہ علاقے میں پولیس نے والد کے قتل کے الزام میں مقتول کے ہی دو بیٹوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش شریواستو نے منگل کو بتایا کہ علاقے کے آما گاؤں باشندہ پنچ رام موریہ کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس ٹیم جانچ کے لئے لگائی گئی تھی۔ جانچ پڑتال کر کے قتل کرنے والے متوفی کے دونوں بیٹے اروند موریہ اور شیلیندر موریہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پوچھ گچھ میں ملزمین نے بتایا کہ ماں کی موت کے بعد والد پنچ رام موریہ کا کئی خواتین سے مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔ اور وہ ملکیت فروخت کررہے تھے۔ سمجھانے بجھانے کی کوشش کی جارہی تھی اس درمیان مشتعل ہوکر انہوں نے ان کا قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں کے خلاف کئی دفعات میں مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

06 Jul 2021, 5:28 PM

18 ویں بار کوارٹر فائنل میں پہنچے راجر فیڈرر

لندن: 20 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے کنگ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے آل انگلینڈ کلب میں إینا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے اٹلی کے لورینزو سونگو کو پیر کو مسلسل سیٹوں میں شکست دے کر اٹھارہویں مرتبہ سال کے تیسرے گرینیڈ سلیم ومبلڈن چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے۔ چھٹے سیڈ اور آٹھ بار کے فاتح 39 سالہ فیڈرر نے سونگو کو دو گھنٹے 11 منٹ میں 7-5 ، 6-4 ، 6-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل ہونے والے سب سے عمردراز کھلاڑی بن گئے۔ فیڈرر اس طرح ریکارڈ 58 ویں مرتبہ گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔