اہم خبر: بابری مسجد پر فیصلہ سنانے والے جسٹس عبدالنذیر کو ’زیڈ زمرے‘ کی سیکورٹی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

19 Nov 2019, 9:30 PM

بابری مسجد پر فیصلہ سنانے والے جسٹس عبدالنذیر کو ’زیڈ زمرے‘ کی سیکورٹی

بنگلورو: ایودھیا فیصلے کے پیش نظر مرکز نے جسٹس ایس عبد النذیر اور ان کے اہل خانہ کو زیڈ زمرے کی سلامتی مہیا کرائی گئی ہے۔
جسٹس عبد النذیر ایودھیا زمین تنازعہ پر تاریخی فیصلہ دینے والی سپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئینی بنچ میں شامل ججوں میں سے ایک ہیں۔
وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت اور مرکزی ریزرو پولس فورس کو جسٹس نذیر اور ان کے اہل خانہ کو زیڈ زمرے کی سلامتی مہیا کرانے کے احکامات دیئے ہیں۔

جسٹس عبدالنذیر کرناٹک کے منگلور کے مڈپیرڈی کے نزدیک بیلوئی کے رہنے والے ہیں۔ وہ اپنے آبائی گاؤں اور ملک میں کہیں بھی جانے کے دوران زیڈ سیکورٹی کے گھیرے میں رہیں گے۔

19 Nov 2019, 7:08 PM

دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر کے کچھ علاقوں میں منگل کی شام تقریباً 7 بج کر 2 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے ہیں۔ اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاحال کسی جانی یا مالی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ کی شدت 4.9 ہے اور اس کا مرکز نیپال میں دالیکھ نامی مقام سے 87 کلومیٹر دور تھا۔

19 Nov 2019, 6:12 PM

متھرا میں پرالی جلانے کے الزام میں 16 کسان گرفتار

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا میں پرالی جلانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے میں 16 کسانوں کو گرفتار کر کے جیل بھی دیا گیا جبکہ اس معاملے میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں دو لیکھ پالوں کو معطل کیا گیا ہے۔

ڈی ایم سروگ رام مشر نے منگل کو یہاں بتایا کہ پرالی جلانے کے واقعات کو روکنے کے لئے 40 افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اب تک 300 کسانوں کو اس میں ملو ث ہونے پر ان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ اس معالے میں 13 لاکھ پانچ ہزار روپئے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے ۔


19 Nov 2019, 4:01 PM

کیرالہ: پولس نے اپنے مطالبات کو لے کر مظاہرہ کر رہے طلبا کو حراست میں لیا

ترووننت پورم میں پولس نے کیرالہ اسٹوڈنٹس یونین کے اراکین کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ طلبا 2017 میں 2 نابالغ لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری اور قتل کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔

19 Nov 2019, 3:08 PM

پی ایم سی بینک معاملہ میں آر بی آئی نے اپنا تفصیلی حلف نامہ داخل کیا

پی ایم سی بینک معاملہ میں آر بی آئی نے ایک تفصیلی حلف نامہ داخل کیا اور عرضی دہندگان کو حلف نامہ کاپی بھی فراہم کیا ہے جو گاہکوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدام کے بارے میں ہے۔ سماعت کی آئندہ تاریخ 4 دسمبر 2019 طے کی گئی ہے۔


19 Nov 2019, 1:11 PM

راجستھان: بلدیاتی انتخاب میں بی جے پی کی حالت خستہ، اب تک 17 پر کانگریس امیدوار فتحیاب

راجستھان میں بلدیاتی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ 49 بلدیہ میں سے اب تک 28 بلدیوں کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں۔ جو نتیجہ برآمد ہوا اس کے مطابق بی جے پی کی حالت انتہائی خستہ معلوم ہو رہی ہے۔ 17 سیٹ پر کانگریس امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی ہے جب کہ محض 6 سیٹ بی جے پی کے حصے میں گئے ہیں۔ بقیہ سیٹوں پر دیگر پارٹیوں یا پھر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

19 Nov 2019, 12:05 PM

مہاراشٹر ایشو پر آج ہونے والی کانگریس-این سی پی لیڈروں کی میٹنگ ملتوی

مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر این سی پی، کانگریس اور شیوسینا کی سرگرمیاں جاری ہیں، لیکن اس درمیان آج این سی پی و کانگریس لیڈروں کی ہونے والی ایک اہم میٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔ این سی پی کے قومی ترجمان نواب ملک نے اس سلسلے میں بتایا کہ آج ہونے والی میٹنگ کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے کیونکہ کانگریس لیڈرا اندرا گاندھی کی سالگرہ پر منعقد ہونے والے پروگرام کو لے کر کافی مصروف ہیں۔


19 Nov 2019, 10:53 AM

پارلیمنٹ میں اپوزیشن میں بٹھائے جانے سے ناراض شیوسینا نے بی جے پی پر کیا حملہ

پارلیمنٹ میں شیوسینا کے اراکین کو اپوزیشن کی سیٹ مہیا کرائی گئی ہے جس سے شیوسینا کافی ناراض ہے۔ اس نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بغیر کسی سے بات چیت کیے کس طرح شیوسینا کو این ڈی اے سے الگ کر دیا اور اس کے اراکین کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ساتھ بٹھا دیا۔

19 Nov 2019, 9:31 AM

حیدر آباد: بیٹا نہ پیدا کرنے کی وجہ سے نوجوان نے بیوی کو دیا طلاق، کیس درج

حیدر آباد میں ایک نوجوان نے اپنی بیوی کو صرف اس لیے تین طلاق دے دیا کیونکہ اس نے بیٹے کو جنم نہیں دیا۔ متاثرہ خاتون مہراج بیگم نے اپنے شوہر کے خلاف پولس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس نے میڈیا سے کہا کہ ’’میں امید کرتی ہوں کہ مجھے انصاف ملے گا اور میرے شوہر کو ان کی حرکت کے لیے سزا دی جائے گی۔‘‘ بتایا جاتا ہے کہ مہراج بیگم کو تین طلاق دینے کے بعد اس کے شوہر نے کسی دوسری خاتون سے شادی بھی کر لی۔


19 Nov 2019, 8:40 AM

اندرا گاندھی کی 102ویں سالگرہ پر سونیا اور منموہن نے پیش کی خراج عقیدت

ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی آج 102ویں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر اندرا گاندھی کو کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سمیت کئی بڑے لیڈروں نے یاد کیا۔ ان لیڈروں نے اندرا گاندھی کی یادگار شکتی استھل پہنچ کر انھیں خراج عقیدت بھی پیش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */