اہم خبر: مسجد کے لئے متبادل زمین قبول نہیں، نظرثانی کی عرضی داخل کریں گے، پرسنل لاء بورڈ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

17 Nov 2019, 3:56 PM

مسجد کے لئے زمین قبول نہیں، نظرثانی کی عرضی داخل کریں گے، بورڈ کا اعلان

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ایودھیا معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، سپریم کورٹ کے ذریعہ مسجد کے لئے متبادل مقام پر پانچ ایکڑ اراضی قبول نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ اتوار کے روز ممتاز پی جی کالج لکھنؤ میں بورڈ کے ایگزیکٹو ممبروں کے اجلاس میں لیا گیا۔

لکھنؤ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس کے بعد مولانا ارشد مدنی نے کہا، ’’یہ جانتے ہوئے بھی کہ نظر ثانی کی ارضی سپریم کورٹ میں صد فیصد خارج کر دی جائے گی، اس کے باوجود ہمیں نظر ثانی کی عرضی داخل کی جانی چاہئے، کیوں کہ یہ ہمارا آئینی حق ہے۔‘‘

17 Nov 2019, 2:11 PM

نتیش کی پولس نے جسے موب لنچنگ میں مرا بتایا وہ 3 ماہ بعد واپس لوٹ آیا

بہار: پٹنہ کے نوبت پور میں جس شخص کو پولس نے موب لنچنگ میں مردہ بتایا گیا تھا وہ شخص زندہ لوٹ کر واپس آ گیا ہے، پولس کے طریقہ کار پر اب سوال کھڑے کیے جا رہے ہیں، اس معاملے میں پولس نے 23 لوگوں کو جیل بھی بھیج دیا تھا۔

زندہ لوٹے شخص کے واپس لوٹنے کے بعد پٹنہ کے ایس پی کا بیان آیا ہے، انہوں نے کہا، ’’اس کے والد اور بیوی نے بھی لاش کی شناخت کی تھی۔ اب جس شخص کی موب لنچنگ میں موت ہوئی ہے اس کی شناخت کرنے کی ہم پوری کوشش کریں‘‘۔

17 Nov 2019, 1:11 PM

مہنت آشیش گری نے نرجن اکھاڑے میں کی خود کشی

پرياگ راج کے داراگج واقع نرجن اکھاڑے کے آشرم میں مہنت آشیش گری کی خودکشی کی خبر سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے، خبر ہے کہ انہوں نے اتوار کو لائسنسی ریوالور سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی، ڈی آئی جی سمیت تمام افسر موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئے۔ فی الحال کہا جا رہا ہے کہ مہنت آشیش گری گزشتہ کافی دنوں سے بیمار تھے۔ آج صبح اچانک انہوں نے خود کشی کر لی۔


17 Nov 2019, 12:12 PM

ندوۃ العلماء میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہونے والی میٹنگ کی جگہ اچانک تبدیل

لکھنؤ: ندوۃ العلماء میں ہونے والی مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ کی جگہ اچانک تبدیل ہوگئی ہے، اب مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تمام ممبران امینہ آباد میں واقع ممتاز کالج پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اسدالدین اویسی، خالد رشید فرنگی محلی سمیت تمام لوگ ممتاز کالج میں موجود ہیں۔ خبروں کے مطابق سبھی ممبران ندوۃ العلماء پہنچ چکے تھے۔

17 Nov 2019, 11:09 AM

دہلی میں بی جے پی رہنما اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کے لگے گمشدگی کے پوسٹر

دہلی میں بی جے پی رہنما اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کی گمشدگی کے پوسٹر لگائے گئے ہیں، پوسٹر میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نے انہیں دیکھا ہے۔ 15 نومبر کو دہلی میں فضائی آلودگی پر منعقد شہری ترقی کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں گوتم گمبھیر شامل نہیں ہوئے تھے، اسے لے کر ان کی سخت تنقید بھی کی گئی تھی۔


17 Nov 2019, 10:12 AM

بیلجیم حملہ میں تین افراد زخمی

بروسیلز: بیلجیئم کے كاٹرج میں گھانا رہائشی کے حملہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے ہفتہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالہ سے یہ خبر دی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ویسٹ صوبہ فلینڈرز کے سرکاری وکیل نے بتایا کہ حملہ آور نے لوگوں پر چھڑی سے حملہ کیا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے، جس میں دو کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے، وہ گھانا کا رہنے والا ہے جو بیلجیئم میں رہ رہا تھا۔ حملے میں زخمی لوگ بھی غیر ملکی بتائے گئے ہیں لیکن ان کی شہریت کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور ذہنی طور سے صحیح اور تندرست ہے۔

17 Nov 2019, 9:12 AM

جی ایس ٹی: فرضی انوائس جاری کرکے دیا 108 کروڑ روپئے کا دھوکہ

نئی دہلی: اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی مغربی دہلی کمشنری نے بغیر مال اور خدمات کی سپلائی کیے انوائس جاری کرکے سرکاری خزانہ کو 108کروڑ روپئے کا دھوکہ دینے والے ایک ریکٹ کا پتہ لگایا ہے۔ مرکزی وزارت خزانہ نے ہفتہ کو بتایاکہ یہ ریکٹ ’رائل سیلس انڈیا ‘اور 27 دیگر فرضی کمپنیوں کو چلا رہا تھا اور ان کے نام پر انوائس جاری کرتا تھا۔ یہ سبھی 28 کمپنیوں کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں تھا۔ اس معاملہ میں دولوگوں کوگرفتار کرکے پٹیالہ ہاؤس عدالت میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے دونوں ملزمان کو 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

ملزمان 28 فرضی کمپنیوں کے نام سے فرضی انوائس بناکر جی ایس ٹی کے تحت ’انپٹ ٹیکس کریڈٹ‘ دلایا کرتے تھے جس سے سرکاری خزانہ کو ٹیکس کا نقصان ہو رہا تھا۔ انھوں نے تقریبا 900 کروڑ روپئے کا انوائس جاری کر کے حکومت کو 108 کروڑ روپئے کے ٹیکس دھوکہ دہی کا ملزم پایا گیا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ اس پورے ریکٹ میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے لوگوں تک پہنچنے کے لیے معاملہ کی مزید جانچ جاری ہے۔


17 Nov 2019, 8:06 AM

میگ جنگی طیارہ گوا کے قریب حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ محفوظ

نئی دہلی: دوپہر میں معمول کے مطابق تربیتی پرواز کرنے والا ایک ایم آئی جی -29 کے، ٹواِن سیٹر طیارہ ڈابولم گوا میں نیول ایئربیس سے پرواز کرنے کے بعد پرندوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ پائلٹ نے دیکھا کہ بائیں جانب کے انجن سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں اور دائیں طرف والے انجن میں بھی آگ لگ گئی ہے۔ معاملے کی ایمرجنسی نوعیت کی وجہ سے طیارے کو قابو میں رکھنے کے معیاری طریقے کامیاب نہیں ہوئے اور پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو آبادی والے علاقوں کی طرف سے دوسری جانب موڑ دیا اور دونوں پائلٹ بحفاظت جہاز سے باہر کود گئے۔ بحریہ نے اس حادثے کی چھان بین کے لیے ایک انکوائری قائم کردی ہے۔ پائلٹ کیپٹن ایم شیوکھنڈ اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادو محفوظ ہیں۔ اس حادثے میں کسی بھی طرح کا جانی یا زمین پر کسی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔