جے این یو ٹیچرس ایسو سی ایشن انتخاب: بی جے پی حمایت یافتہ اساتذہ کی شرمناک شکست

جے این یو ٹیچرس ایسو سی ایشن انتخاب میں صدر عہدہ کے لیے کل 518 ووٹ پڑے جن میں بائیں بازو کے مسٹر اتل سود کو 359 ووٹ ملے جب کہ بی جے پی حمایت یافتہ ملاپ پونیا صرف 152 ووٹ حاصل کر سکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جواہر لال نہرو یونیورسٹی ٹیچرس ایسو سی ایشن کے انتخابات میں ایک بار پھر تمام عہدوں پر بائیں بازو کے اساتذہ کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت یافتہ امیدواروں کو سخت جھٹکا دیاہے۔ جمعرات کو ہوئے انتخابات کے نتائج آدھی رات کے بعد آئے، جن میں پروفیسر اتل سود نئے صدر منتخب ہوئے ہیں جب کہ چیراشری داس گپتا اور اجیت کھنہ نائب صدر کے عہدے پر منتخب کئے گئے ہیں۔

سکریٹری کے عہدے پر اویناش کمار اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر امت پرمیشورن، پرنال چرمولے اور خزانچی کے عہدے پر راکیش کمار منتخب ہوئے ہیں۔ ان انتخابات میں کل 518 ووٹ ڈالے گئے تھے ، جن میں سے مسٹر اتل سود کو 359 اور ان کے حریف ملاپ پونیا کو صرف 152 ووٹ ملے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Nov 2018, 11:32 AM