ایئر انڈیا کی کولمبو سے چنئی آ رہی پرواز سے ٹکرایا پرندہ، طیارہ میں سوار 158 مسافر کی جان تھی حلق میں!

ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ 7 اکتوبر کو اے آئی 273 فلائٹ کے عملوں نے چنئی سے کولمبو کے لیے پرواز کے دوران ممکنہ برڈ اسٹرائک کی اطلاع دی۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا علامتی تصویر</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ایئر انڈیا کی کولمبو-چنئی پرواز میں 7 اکتوبر کو پرندے سے ٹکرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد ایئرلائن کو اپنی پرواز منسوخ کرنی پڑی۔ اس بارے میں ہوائی اڈے کے حکام نے اطلاع دی ہے۔ واقعہ کے وقت طیارہ میں 158 مسافر سوار تھے جن کی جان ایک طرح سے حلق میں آ گئی تھی۔ بعد میں اس طیارہ نے بحفاظت لینڈنگ کی اور تمام مسافروں کو حفاظت کے ساتھ باہر نکال لیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ واقعہ بعد اس طیارہ کو اگلی پرواز سے روک دیا گیا اور ایئر انڈیا کے انجنیئروں نے اس کی تفصیلی جانچ کی۔ حفاظتی وجوہات کے پیش نظر ایئرلائن نے واپسی کی پرواز منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ایئرلائن نے متاثرہ مسافرین کی سہولت کے لیے ایک دیگر طیارہ کا انتظام کیا، جس کے ذریعہ 137 مسافر بعد میں کولمبو کے لیے روانہ ہوئے۔


 ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ 7 اکتوبر کو اے آئی 273 فلائٹ کے عملوں نے چنئی سے کولمبو کے لیے پرواز کے دوران ممکنہ برڈ اسٹرائک کی اطلاع دی۔ کولمبو میں لینڈنگ کے بعد انجنیئروں نے طیارہ کا معائنہ کیا اور پایا کہ کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، جس کے بعد اسے پرواز کی منظوری دے دی گئی۔ یہی طیارہ شیڈول کے مطابق اے آئی 274 پرواز کے طور پر کولمبو سے چنئی کے لیے روانہ ہوا۔ لیکن چنئی میں روٹین پوسٹ فلائٹ جانچ کے دوران انجنیئروں نے انجن بلیڈ پر کچھ نشان دیکھے۔ اس کے بعد طیارہ کو اضافی معائنہ اور نقصان کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔