بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ممتا بنرجی اور پی ایم مودی کو بھیجا خصوصی تحفہ

ممتا بنرجی اور ریاستی بیوروکریٹس کے لئے 400 کلوگرام آم کا تحفہ بنگلہ دیش سے آیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم ، صدر جمہوریہ اور مرکزی بیورو کریٹس کےلئے 2200 کلو آم کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکاتا: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے نریندر مودی ، ممتا بنرجی اور صدر رام ناتھ کووند کے لئےآم کا تحفہ بھیجا ہے ۔ بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ، کولکاتا کے فرسٹ سکریٹری (پولیٹیکل) محمد سانول قادر نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے آم کا تحفہ بھیجاہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ آم کا تحفہ ملنے سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ویکسین کے تنازع کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی اور ریاستی بیوروکریٹس کے لئے 400 کلوگرام آم کا تحفہ بنگلہ دیش سے آیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم ، صدر جمہوریہ اور مرکزی بیورو کریٹس کےلئے 2200 کلو آم کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیستا کے پانی کی شراکت کو لے کر اختلافات ہیں ۔ویکسین کو لے کر بھی دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات ہے۔حسینہ نے پچھلے دو سالوں سے تہوار کے موقع پر ہلسا مچھلی کا تحفہ بھیجا ہے۔ اس بار آم کا تحفہ آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔