ریاض: تفریحی میلے کے دوران حملہ

یہ حملہ ریاض میں ایک تفریحی میلے میں پیش کی جانے والی ایک پرفارمنس کے دوران کیا گیا۔ سعودی ولی عہد اپنے ملک میں موسیقی کی سرگرمیوں کو بتدریج عام کرنے کی کوشش میں ہیں۔

ریاض: تفریحی میلے کے دوران حملہ
ریاض: تفریحی میلے کے دوران حملہ
user

ڈی. ڈبلیو

یہ حملہ ریاض میں ایک ایسے تفریحی میلے کے دوران کیا گیا، جو دو ماہ سے جاری تھا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے ملک میں موسیقی اور تھیٹر کو بہت سے فروغ دینے کی کوششوں میں ہیں۔

سعودی مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں ہونے والے میلے کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرنے والے تین افراد چاقو سے کیے گئے اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا،'' قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مردوں اور ایک خاتون پر خنجر سے حملہ کے اس واقعے سے نمٹا۔ انہیں پرفارمنس کے دوران نشانہ بنایا گیا۔‘‘


اس واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح حملہ آور اسٹیج کی جانب بھاگ رہا ہے اور اس کے پیچھے سکیورٹی افراد ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور تینتیس سالہ یمنی شہری ہے۔ اس حملے کا پس منظر ابھی تک غیر واضح ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نشانہ بننے والے افراد کو معمولی زخم آئے ہیں اور انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ ریاض سیزن فیسٹیول‘ ان کئی میلوں میں سے ایک ہی، جس پر اس انتہائی قدامت پسند ملک میں پابندی عائد تھی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایسی کئی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */