خلا میں بیج اگانے جیسے 7 طرح کے تجربات کر خلائی مسافر شبھانشو شکلا رقم کرنے والے ہیں تاریخ
اسرو کے لیے مشن بہت خاص ہے، کیونکہ پہلی بار کوئی ہندوستانی خلائی مسافر آئی ایس ایس پر جائے گا۔ شبھانشو شکلا 1984 میں راکیش شرما کے بعد خلا میں جانے والے دوسرے ہندوستانی ہوں گے۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے خلائی مسافر گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کے آئندہ مشن کے متعلق ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس سی) پر مائیکرو گریوٹی سے متعلق تجربات کریں گے۔ اسرو کے آفیشیل بیان کے مطابق 7 مائیکرو گریوٹی تجربات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ مختلف قومی تحقیق اور ترقیاتی لیبارٹریوں، تعلیمی اداروں کے ہندوستانی محققین کی جانب سے تجویز کردہ ہیں۔ یہ تجربہ انسانی صحت، حیاتیات، مادی تحقیق، نئی ادویات کی ترقی اور بائیو ٹیکنالوجی جیسے شعبوں پر ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق، 8 جون کو شروع ہونے والے اس مشن میں شبھانشو شکلا کئی طرح کے تجربے کرنے والے ہیں۔ ان میں مائکروالگا پر خلائی تابکاری کا اثر اور خلا میں لیٹش کے بیجوں کی افزائش اہم ہے۔ ساتھ ہی ٹارڈیگریڈ نامی چھوٹے جانداروں کی خلا میں زندہ رہنے اور دوبارہ پیدا کرنے کی صلاحیت، پٹھوں کی نشو نما پر سپلیمنٹس کا اثر اور خوراک کی فصلوں کے بیجوں کی نشو نما کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اسرو کے لیے یہ مشن بہت خاص ہے، کیونکہ پہلی بار کوئی ہندوستانی خلائی مسافر آئی ایس ایس پر جائے گا۔ شبھانشو شکلا 1984 میں راکیش شرما کے بعد خلا میں جانے والے دوسرے ہندوستانی ہوں گے۔ اس مشن میں یورپ کے سلاووش ازنانسکی-وِسنیوسکی اور ہنگری تیبور کپو بھی شامل ہوں گے۔ مشن کی کمان ناسا کی سابق خلا باز پیگی وٹسن کے ہاتھ میں ہوگی۔ گروپ کیپٹن پرسنتھ بالاکرشنن نائر بیک اپ پائلٹ ہوں گے۔ ایسے میں ہندوستان سمیت پوری دنیا کی نظریں اسرو اور آئی ایس ایس کے اس مشن پر ٹکی ہوں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔