اے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن ضلع انتظامیہ کے خلاف عدالت جانے کو پرعزم

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ایسو سی ایشن کے انتخابات کرائے کیونکہ بینک اکاؤنٹ سیز کرنے کی وجہ سے سبھی کام ٹھپ پڑ چکے ہیں۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

ابو ہریرہ

علی گڑھ :ا ے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے ممبران نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ایسو سی ایشن کے انتخابات ضلع انتظامیہ کے ذریعہ نہ کرائے جانے کے سبب ایسو سی ایشن مکمل سرگرمی اور توانائی کے ساتھ کام نہیں کر پا رہی ہے اور اس وقت ایسو سی ایشن کے سرگرم نہ ہونے کے سبب ایسو سی ایشن کا بینک اکائنٹ بھی ضلع انتظامیہ کے ذریعہ سیز کئے جانے سے اخراجات میں نہایت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے انتخابات کرائے جانے کے لئے جلد از جلد اقدامات کرے ورنہ اولڈ بوائز عدالت کی حکم عدولی کی صورتحال پیدا کئے جانے کے سبب عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کو مجبور ہوں گے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز

اولڈ بوائز کے رکن ڈاکٹر نظر عباس ،سابق طلباء یونین صدر و ایگزیکیوٹو ممبر اولڈ بوائز خالد مسعود،طارق احمد منو بھائی،سید ندیم احمد نے بتایا کہ فی الحال کوئی بھی ایسو سی ایشن کام نہیں کر رہی ہے اور جو لوگ خود کو ایسو سی ایشن کا عہدیدار بتا رہے ہیں وہ سابقہ ایسو سی ایشن کے عہدیدار ہیں جوکہ اب ختم ہو چکی ہے بینک اکاوئنٹ بھی سیز کیا جا کا ہے ، نئے سرے سے ضلع انتظامیہ کو انتخابات کرائے جانے کے لئے 2016 میں ہائی کورٹ نے ہدایات جاری کر دی ہیں اور ضلع انتظامیہ کو انتخابات کرائے جانے کے لئے سو سائٹی رجسٹرار کی جانب سے بھی انتخابات کرائے جانے کا حکم نامہ جاری کرنے کے بعد ایس ڈی ایم( کول) کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں لیکن ابھی تک اس تعلق سے کوئی ٹھوس اقدامات انتظامیہ کی جانب سے کرائے جانے کے لئےممبران کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ کو میمورمڈم بھی دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد ایسو سی ایشن کے ا نتخابات نہیں کرائے گئے تو توہین عدالت کے جرم میں ضلع انتظامیہ کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی جائیگی۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز

وہیں دوسری جانب ایسو سی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر اعظم میر خن نے پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو لوگ ایسو سی ایشن کا اکاؤنٹ سیز کئے جانے کی بات کہہ رہے ہیں وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ایسو سی ایشن نے انتخابات کرائے جانے کے لئے انتظامیہ کو ہر ممکن مدد کی ہے اور ایسو سی ایشن گزشتہ ایسو سی ایشن و دستور کے مطابق انتخابات ہونے تک اسی طرح کام کرتی رہیگی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کی لڑائی عدالت کے ذریعہ یونہی لڑتے رہیں گے اور ضرورت ہوگی تو اقلیتی کردار کی بحالی کے لئے سڑکوں پر بھی اتریں گے۔اکاؤنٹ سیز کئے جانے پر انہوں نے اعتراض داخل کرتے ہوئے کہا کہ ایسو سی ایشن نے خود اپنی سطح پر اکاؤنٹ کو انتظامیہ کی تحویل میں دیا ہے تاکہ ایسو سی ایشن تمام طرح سے معاشی لین دین کے الزامات سے پاک و صاف رہ سکے۔ڈاکٹر اعظم میر و قائم مقام سیکریٹری طارق مختار نے بتایا کہ جو اولڈ بوائز کے ممبران الزامات لگا رہے ہیں وہ سب بے بنیاد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔