بی جے پی صدر امت شاہ کی گھر واپسی

سوائن فلو کا ایمس میں علاج کرا رہے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی طبیعت اب بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ پارٹی کارکنان میں ان کی طبیعت اچھی ہونے سے خوشی کا ماحول ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے قومی صدر امت شاہ کو آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ (ایمس) سے چھٹی مل گئی ہے اور وہ گھر لوٹ آئے ہیں۔ امت شاہ کو سوائن فلو کے علاج کے لئے بدھ کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔

پارٹی کے ترجمان انل بلونی نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، ’’یہ بےحد سکون اور خوشی کی بات ہے کہ ہمارے قومی صدر امت شاہ جی کو آج ایمس سے چھٹی مل گئی اور وہ گھر لوٹ آئے ہیں۔‘‘ انہوں نے امت شاہ کے خیر خواہ اور پارٹی کارکنا ن کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے پہلے بدھ کو مسٹر شاہ نے ٹویٹر پر جاری اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں سوائن فلو ہوگیا ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔انہوں نے ،’’بھگوان کے کرم سے اور اپنے خیر خواہوں کی محبت اور دعاؤں کی بدولت میں جلد ہی صحت مند ہوجاؤں گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔