ممبئی سے امریکہ جا رہے ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ کی ممبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ، تکنیکی خامی کی جانچ شروع

فلائٹ نمبر اے آئی-191 (ممبئی سے نیوارک) اور فلائٹ نمبر اے آئی-144 (نیوارک سے ممبئی) کو رَد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا نے متاثرہ مسافروں کے لیے ہوٹل اور متبادل پرواز کا انتظام کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

تکنیکی خامی کے سبب مسافر طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ واقعہ ایئر انڈیا کے ممبئی سے امریکہ کے لیے روانہ ایک مسافر طیارہ کے ساتھ پیش آیا ہے۔ ممبئی سے امریکہ کے نیوارک شہر کے لیے پرواز بھرنے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ ’اے آئی-191‘ کو تکنیکی خامی کے سبب بدھ کی صبح ممبئی واپس لوٹنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ-777 طیارہ نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب 1.15 بجے پرواز بھری تھی۔ 4 گھنٹوں سے زیادہ ہوا میں رہنے کے بعد طیارہ کو تکنیکی خامی کی وجہ سے واپس ممبئی کی طرف موڑنا پڑا، اور پھر ممبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ تقریباً 5.30 بجے صبح میں کرائی گئی۔ ایئر انڈیا نے اس تعلق سے جاری ایک بیان میں بتایا کہ فلائٹ نمبر اے آئی-191 کی پائلٹ ٹیم نے مشتبہ تکنیکی مسئلہ کے سبب احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو ممبئی واپس لایا۔ طیارہ کی محفوظ طریقے سے لینڈنگ ہو چکی ہے، اور اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔


مسافر طیارہ کی ممبئی واپسی کے بعد فلائٹ نمبر اے آئی-191 (ممبئی سے نیوارک) اور فلائٹ نمبر اے آئی-144 (نیوارک سے ممبئی) کو رَد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا نے متاثرہ مسافروں کے لیے ہوٹل کا انتظام کیا ہے، اور انھیں ایئر انڈیا یا دیگر ایئرلائنس کی متبادل پروازوں میں ’ری-بُک‘ کیا گیا ہے۔ نیوارک میں بھی فلائٹ نمبر اے آئی-144 کے مسافروں کو پرواز رَد کرنے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کے لیے جلد از جلد متبادل انتظام کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ یہ سامنے نہیں آیا ہے کہ اس واقعہ سے کتنے مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔